2023 Latest News Obituary

لاہور۔۔ماہر حیوانات ڈاکٹر عبد القیوم سلہریا اللہ کی رحمت میں چلے گئے 

مرحوم ڈاکٹر عبد القیوم خان سلہریا نے ملازمت کا زیادہ وقت گورنمنٹ کالج لاہور(موجود جی سی یونیورسٹی) میں گزارہ اخری میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز میں چلے آئے اور وہاں سے جنوری 2019 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے 

لاہور(نمائندہ خصوصی) نامور ماہر حیوانات ۔پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم خان سلہریا انتقال کر گئے مرحوم  ڈاکٹر عبد القیوم خان سلہریا کی عمر 63 برس تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2019 میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز سے ریٹائر ہوئے وہ ایک بڑے محنتی ذہین اور سیلف میڈ انسان تھے انہوں نے سینٹ جوزف سکول لاہور کینٹ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی بعد ازاں ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے اکلے مراحل طے کیے انہوں نے بی سی ایس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایم فل گورنمنٹ کالج لاہور اور پی ایچ ڈی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کیے وہ ریسرچ اور تدریس کا وسیع تجربہ پرکھتے تھے ستائیس انٹرنیشنل ریسرچ پبلیکیشن شہرت یافتہ سائینسی تحقیق کے جرائد میں شائع ہو چکے ہیں  مرحوم سے  ایف ایس سی سے لیکر ڈاکٹریٹ تک ہزاروں طالب علموں نے فیض حاصل کیا انہوں نے بیالوجی و زوالوجی کی اکیاون کتب لکھیں یوں لاکھوں طالب علموں نے یوں فیض پایا انہوں نے اپنے علاقے سبز باغ میں سکول و انٹرمیڈیٹ کالج قائم کیا جو ایک صدقہ جاریہ ہے جو  مستقبل میں ان کے ایصال ثواب کا باعث رہے گا وہ ایک مشفق استاد کے علاؤہ  ایک نیک دل شخصیت تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعاگو ہے کی اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں دے آور ان کے درجات بلند فرمائے 

Related posts

احساسِ پروگرام 2022 کےلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ اکتیس دسمبر ہے

Ittehad

چکوال یونیورسٹی پھڈے کی نذر –اساتذہ٫ طلبہ اور اپوزیشن لیڈروں کے تحفظات

Ittehad

گریڈ انیس میں بطور ایسوسی ایٹ ترقی پانے والے تریسٹھ اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی

Ittehad

1 comment

Fakiha ikram February 7, 2023 at 8:49 am

Allah pak mere khalu jaan ko jaware rehmat me jaga de aur Meri khala ko sukoon de ameen ❣️ beshak wo aik intehai naik aur Khush ikhlaq insan thy Allah unki manzilein asan farmaye ameen

Reply

Leave a Comment