2024 HED News Latest News

ڈاکٹر فرزانہ کشور نے بطور پرنسپل اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کا چارج سنبھال لیا

وہ اس سے قبل گورنمنٹ کالج باغبان پورہ لاہور کی پرنسپل کے طور پر کام کر رہی تھیں گزشتہ مہینوں ہونے والے پرنسپلز کی پوسٹوں کے لیے انٹرویوز میں انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کےلیےچنا گیا

لاہور نمائندہ خصوصی پروفیسر آف ہوم اکنامکس اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین باغبان پورہ لاہور کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فرزانہ کشور نے گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی پرنسپل کا چارج سنبھال لیا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے دو روز قبل چار جنوری دو ہزار چوبیس کو انہیں تعینات کیا تھا وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ہوم اکنامکس ہیں اور بطور استاد کالج آف ہوم اکنامکس گلبرگ لاہور میں بطور استاد فرائض منصبی ادا کر رہی تھیں کہ ہوم اکنامکس کالج گلبرگ لاہور کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا نتیجتا گورنمنٹ کیڈر کے استاتذہ کو ری پیٹررایٹ کر کے سیکریٹریٹ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا جہاں سے انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین باغبان پورہ لاہور کی پرنسپل لگایا گیا چند ماہ قبل جب حکومت نے پنجاب کے کالجوں میں خالی پرنسپلز کی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے انٹرویوز کیے تو انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی پوسٹ کے لیے انٹرویو دیا جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا مگر تعیناتی کے مرحلے میں ایک رکاوٹ پیش آ گئی یہ پوسٹ گریڈ بیس کی تھی اور وہ گریڈ بیس میں پرموٹ نہ ہو سکیں تھیں لہذا قانونی مشاورت کی گئی تو رائے یہ بنی کہ گریڈ انئیس واے کو تعینات کیا جا سکتا ہے یہ مرحلہ طے ہوا تو الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ/ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی جسے انہوں نے مینیج کیا اور 4 جنوری کو ان کے آرڈرز جاری ہو گئے اور گزشتہ روز انہوں نے جوائن کر لیا

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ڈنگ ٹپاؤ راج ۔۔تمام انتظامی عہدے خالی

Ittehad

بہاولپور ڈویژن کے19 کالجوں میں پرنسپل شپ کے لیے درخواستیں طلب

Ittehad

پچاسی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی بطور پروفیسر ترقی اور پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment