2025 HED News Latest News

ڈاکٹر اقرار احمد خان ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے مستقل چیرمین تعینات

وہ اس سے قبل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں

پروفیسر آف ہارٹیکلچر کے طور پر انہوں نے آلو کی ایک نئی ورائٹی متعارف کروائی بغیر بیج کے کنو بریڈنگ پر کام کیا

لاہور(خبر نگار ) پروفیسر آف ہارٹیکلچر اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیرمین تعینات کیا گیا ہے کل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں اگلے چار سال کے لیے اس عہدے پر لگایا گیا ہے اس سے قبل وہ 1995 سے بطور پروفیسر آف ہارٹیکلچر ایگریکلچر یونیورسٹی خدمات سر انجام دے رہے تھے پھر انہیں ایگریکلچر یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کی آسامی خالی ہوئی تو بہت سے لوگوں نے اس کے لیے درخواستیں دیں سرچ کمیٹی نے انہیں اس عہدے کا مستحق قرار دیکر اپنی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کیں منظوری کے بعد کل 13 مئی 2025 کو ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ڈاکٹر اقرار احمد خان زرعی تخلیق میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے آلو کی ایک ورائٹی متعارف کروائی بغیر بیج کے کنو بنانے میں ان کا کام ہے

Related posts

بہاولپور ،لاہور اور گوجرانولہ کے دس کالجوں کے پرنسپل شپ کے امیدواران کی میرٹ لسٹ 

Ittehad

لاہور کے کالجوں کے پرنسپل کے امیدواران کے انٹرویو کل یکم جنوری کو ہونگے

Ittehad

پنجاب حکومت نے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کی فنانشل اسسٹنس کی رقم کم کر دی ۔۔البتہ متوفی کی بیوہ/بچے کو ملازمت کی فراہمی بحال کر دی

Ittehad

Leave a Comment