2022 HED News Latest News

سابق پرو وائس چانسلر اور استاد الاساتذہ پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی انتقال کر گئے 

ملتان۔بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق پرو وائس چانسلر ۔سابق چیرمین شعبہ اکنامکس و سابق ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی آج صبع انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً چھہتر برس تھی اور وہ دو ہزار چھ میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے بعد ازاں ملتان کی نمل یونیورسٹی سے منسلک ہو گئے اور کچھ عرصہ وہاں خدمات سر انجام دیں ان کی علمیت کا زمانہ متعرف تھا کیونکہ وہ صحت مند اور چاق و چوبند تھے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ان سے خدمات مانگ لیں اور وہ وہاں بھی کچھ عرصہ طالب علموں کو فیض یاب کرتے رہے  سینکڑوں شاگردوں نے ایم اے /ایم ایس سی ۔ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں ان کی نگرانی میں مکمل کیں وہ ماہر اقتصادیات ہونے کے ساتھ ساتھ مجسمہ خلوص و شفقت تھے اساتذہ کو لیگز ہوں یا شاگرد ان کے گرویدہ تھے کوئی ڈیرہ سال علیل رہے اور آج تیرہ جولائی دو ہزار بائیس کی صبع ہزاروں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اللہ کی رحمت میں چلے گئے  اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ان کی نمازِ جنازہ آج حیدریہ مسجد گلگشت کالونی ملتان میں ادا کی گئی جس میں ان کے شاگردوں یونیورسٹی کے اساتذہ اور کالج اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی 

Related posts

  اسسٹنٹ پروفیسرز سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والے پندرہ حضرات کے نوٹیفیکیشن آج جاری ہوئے

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ و پیپلا ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر امیر ملک انتقال کر گئے 

Ittehad

کالج اساتذہ کی تنخواہوں کا آسان اسائنمنٹ پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔تحفظات بے بنیاد ہیں

Ittehad

Leave a Comment