2024 Latest News Press Releases

ڈاکٹر محمد خورشید اعظم رہنما اتحاد اساتذہ و امیدوار ڈویژنل صدر فیصل آباد اور ان کی ٹیم نے بھی تنخواہیں بحال کروا لیں

اکاؤنٹ آفیس نے 2002 اور 2005 بیجز کے پے پروٹیکشن متاثرین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں بحال کر کے چینج الرٹ جاری کر دیا فیصل آباد کے ماضی کے ریگولرائزڈ کنٹریکٹ لیکچررز میں خوشی و اطمینان کی لہر دوڑ گئی

فیصل آباد نمائندہ خصوصی اوکاڑہ و ساہیوال کی طرح فیصل آباد کے 2002 و 2005 کے ایسے کنٹریکٹ ریگولرازڈ لیکچررز جن کی تنخواہ محکمہ خزانہ کے حکم پر تنخواہیں ری فکس کر کے کٹوتیاں کر لی گئی تھیں ،اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور امیدوار برائے صدر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد خورشید اعظم اور ان ٹیم کی کوششوں سے کٹوتیاں اب روک دی گئی ہیں اور سابقہ سٹیٹس پر بحال کر دی گئی ہیں ڈاکثر خورشید اعظم نے ڈویژن کے تقریبآ 127 مرد و خواتین متاثرہ اساتذہ کو اکھٹا کیا عدالت عالیہ سے ایسے اقدامات نہ کرنے کا حکم لیا مگر اکاؤنٹ آفیس کٹوتیاں روکنے پر آمادہ نہ ہوا مگر جب ان پر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو انہوں نے ری فکسیشن کے مطابق کٹوتیاں روک دیں یہ ان کی ایک کامیاب کاوش تھی جس سے ان اساتذہ میں۔خوشی و اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ ایسی جہد مسلسل کی راہ پر گام زن قیادت کو پھر کامیاب کروائیں گے

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان کا فوری حل کے لیے ایک بڑا مطالبہ یہ وڈیو کلپ ضرور دیکھیں

Ittehad

ڈی آر اے نوٹیفیکیشن کا اجراء —اب آپ کے ہاتھ میں ہے

Ittehad

یونیورسٹی اساتذہ کو تنخواہ کا 150فیصد ٹیچنگ الاونس دیا جائے اور پندرہ فیصد ڈسپیرٹی الاونس  یونیورسٹی اساتذہ کو بھی دیا جائے  فپواسا

Ittehad

Leave a Comment