2024 Latest News Obituary

تنظیم اساتذہ و پیپلا کے رہنما اور پنجابی ادب کے نامور استاد ڈاکٹر رانا ناصر انتقال کر گئ

ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے خضرا مسجد سمن آباد چار بجے رتی پیڑھی قبرستان ونڈیالہ دیال شاہ شاہدرہ کی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی وہاں ہی ان کی تدفین ہوگی

ڈاکٹر ناصر رانا نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور پروڈیوسر ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے کیا پھر بطور لیکچرر سلیکشن کے بعد گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور تعینات ہوئے پھر کچھ عرصہ دیال سنگھ کالج شالیمار کالج اور بہت ہی تھوڑے عرصہ کے لیے بطور پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرق پور ضلع شیخوپورہ بھی رہے بطور پروفیسر و وائس پرنسپل14 اگست 2022کو گورنمنٹ دیال سنگھ کالج ریٹائر ہوئے

لاہور تنظیم اساتذہ کے رہنما پیپلا کے سابق لیڈر اور پنجابی ادب کے معروف استاد پروفیسر ڈاکٹر ناصر رانا کل انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا باسٹھ برس تھی وہ فشار خون کے مریض تھے کل دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ڈاکٹر ناصر رانا نے اپنے کیرئیر کا آغاز طور ریڈیو پروڈیوسر کوئٹہ سے کیا 1994 میں بطور لیکچرار پنجابی گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور جوائن کیا کچھ عرصہ یہاں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دینے کے بعد بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پا کر گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور چلے گئے پھر کچھ عرصہ کے لیے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرق پور ضلع شیخوپورہ رہے لیکن جلد ہی چھوڑ دیا اور واپس لاہور آ گئے کچھ عرصہ گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور رہے لیکن واپس ریال سنگھ کالج لاہور آ گئے پروفیسر کے عہدے پر یہاں تعینات ہوئے اور وائس پرنسپل کے طور پر کام کیا مدت ملازمت مکمل ہوئی تو 14 اگست 2022 کو ریٹائر ہوگئے موصوف لکھاری تھے اور کئی مجلوں کے مدیر رہے اللہ ان کی
مغفرت فرمائے وہ سمن آباد میں مقیم تھے اس حوالے سے ان کی نماز جنازہ ڈیڑھ بجے مشہور خضرہ مسجد سمن آباد میں ادا کی جائے گی بعد ازاں میت کو آبائی علاقے ونڈیالہ دیال شاہ لے جائی جائے گی اور رتی پیڑھی قبرستان میں نماز جنازہ چار بجے ادا کی جائے اور تدفین اسی قبرستان میں کی جائے گی

Related posts

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا تین جنوری سے آغاز ۔لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو پانچ پانچ کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

Ittehad

  وفاقی  ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں یکم اپریل سے  دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

سندھ کے تمام تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج کھل گئے

Ittehad

Leave a Comment