2023 HED News Latest News

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر تعینات ۔قائم مقام وائس چانسلر ہونگے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پنجاب یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کیا گیا وائس چانسلر کی غیر موجودگی کے باعث وہ  وائس چانسلر کی زمہ داریاں بھی سر انجام دیں گے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ڈین فیکلٹی آف  انفارمیشن و میڈیا سائنسز کے طور پر کام کر رہے تھے یہ تعیناتی تین سال یا ریٹائرمنٹ تک کے لیے ہوگی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنر پنجاب جو چانسلر بھی ہیں سے منظوری حاصل ۔کرنے کے بعد کیے ہیں  پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود لائبریری و انفارمیشن سائنس (ایل آئی ایس) کی پاکستان و بیرون  ملک ایک معروف شخصیت کے طور پر جانے اور مانے جاتے ہیں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر  اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ ورک لاس اینجلس امریکا سے مکمل کیا اسی دوران انہوں نے  قانون میں  بیچلر اور اسلامک  سٹڈیز  میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی انہوں نے 1996 میں  لایبریری مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی نیدر لینڈ سے حاصل کیا انہوں نے 1989 سے 1991 تک ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں  بطور لایبریرین خدمات سر انجام دیں بعد میں قائد اعظم لائبریری  لاہور میں بطور لایبریرین خدمات سر انجام دیں

Related posts

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

 مرداسسٹنٹ پروفیسر کے 817 کیسز کی پری پی ایس بی اج تین بجے سہ پہر ہورہی ہے

Ittehad

سوکس کی نو منتخب خواتین لیکچررز کو بھی دوبارہ پوسٹنگ اولیت دینے کے لیے 27 اپریل کو بلا لیا گیا

Ittehad

Leave a Comment