2021 Akhbaar Latest News

سندھ ہائی کورٹ نے نئے چیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی روک دی اضافی چارج انجینئر احمد فاروق بازئی کے سپرد

نئے آرڈیننس ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بعد سابق چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کو ہٹا دیا گیا انہوں نے اس آرڈیننس کو حکومت کی بدنیتی قرار دیتے ہوئے اسے شندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ابتدائی سماعت کے بعد رٹ منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے جج نے حکومت کو مقدمے فیصلے تک نئے چیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی روک دی اس صورتحال میں محکمہ وفاقی تعلیم نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ چونکہ مقدمہ زیر سماعت ہونے کی بنا پر نیا چیرمین تعینات نہیں کر سکتی لہذا  یونیورسٹی آف انفارمیشن ،  ٹیکنالوجی ،انجینیرنگ اور مینجمنٹ سائنسز  کے وائس چانسلر انجینئر احمد فاروق بازئی کو آرڈیننس کے تحت ایکٹنگ چیرمین نامزد کیا ہے  نئے مستقل چیرمین کا تقرر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا    اس عارضی تقرری کے۔ بعد مختلف حلقوں میں ایک بحث شروع ہو گئی ہے کیونکہ یہ سیاسی تو ہو سکتی ہے اس عہدے کے تقاضوں کی مطابقت میں نہیں کیونکہ وہ انجینئر ضرور ہیں مگر ڈاکٹریٹ نہیں ہیں 

Related posts

نویں جماعت کی بنیاد پر فسٹ ائیر اور فسٹ ائیر کی بنیاد پر بی ایس /ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے شروع کیے جائیں

Ittehad

October 1998

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ ادریس احمد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب پذیرائی

Ittehad

Leave a Comment