2022 Latest News Press Releases

لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز تین سیشن ہوئے پہلا مضامین ،،دوسرا  مکالمہ اور تیسرا مشاعرہ 

پہلے سیشن  مضامین میں ڈاکٹر ضیاء الحسن ،حسین نقی اور ڈاکٹر مبارک  علی نے مضامین پڑھے مکالمہ میں پاکستانی سماج میں اور اس میں عائد قدغنیں  ڈاکٹر شاہ زیب خان  ڈاکٹر تیمور الرحمن اور عصمت شاہ جہاں نے بات کی تیسرا حصہ مشاعرہ تھا جس میں نامور شعرا نے اپنے کلام پیش کیے

آج مورخہ تیرہ دسمبر دو ہزار بائیس  اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ لٹریری فیسٹیول کا پہلا روز تھا تین سیشن ہوئے آج فیسٹیول کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا پروفیسر ضیاء المصطفیٰ نے قرآن مجید کی آیات  تلاوت کر کے تقریب کا آغاز کیا ابتدائی کلمات مرکزی رہنما محترمہ فائزہ رعنا نے اتحاد اساتذہ پاکستان کی تیس سالہ جد وجہد کی تاریخ پر بات کی پروفیسر  حسن رشید نے استقبالیہ کلمات کہے اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کلیدی خطبہ پڑھا  نامور  عالمی شہرت کے حامل تاریخ دان ڈاکٹر مبارک علی نے عوام کی تاریخ کے موضوع پر پر مضمون پڑھا   نامور صحافی حسین نقی نے صدارتی خطبہ پڑھا اس کے ساتھ ہی اس سیشن کا اختتام ہوگیا دوسرے سیشن میں مکالمہ تھا اس میں تین دانشوروں  پروفیسر شاہ زیب خان ،پروفیسر ڈاکٹر تیمور  رحمان اور پولیٹیکل ایکٹوسٹ محترمہ عصمت شاہ جہاں نے  پاکستانی معاشرے پر عائد قدغنوں پر اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا  اس پر سامعین کی جانب سے سوال جواب کیے گئے  تیسرے سیشن میں محفل مشاعرہ تھی نامور شاعر جناب  واجد میر نے صدارت کی محترمہ حمیدہ شاھین مہمان اعزاز تھیں  فرح رضوی،حماد نیازی ،اکرام بسرا  کفیل رانا داؤد حسین ،اجالا کاظمی  اور علی قائم نقوی سمیت بہت سے شعرا کرام  نے شرکت کی اس نشست کی میزبانی پروفیسر باقر علی نے کی 

Related posts

انہتر مرد و خواتین کالج اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

راولپنڈی شہر کے تعلیمی ادارے بیس دسمبر کو بند رہیں گے

Ittehad

پانچ فیصد سے زائد کرونا والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7جون سے کھلیں گے

Ittehad

Leave a Comment