یہ اوقات کار 21 مئی سے 27 مئی تک کے لیے ہیں مارننگ شفٹ کا وقت ماسوائے جمعہ ساڑھے سات سے ساڑھے گیارہ جبکہ جمعہ کے روز ساڑھے سات سے گیارہ بجے تک پڑھائی ہوگی سیکنڈ شفٹ کا وقت چار بجے بعد دوپہر سے شام آٹھ بجے تک رکھا گیا ہے
لاہور (خبر نگار ) گرمی کی شدت کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل اج مورخہ اکیس مئی 2025 سے 27مئی 2025تک پنجاب کے تمام پبلک و پرائیویٹ کالجز میں اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں نئے نظام الاوقات کے مطابق کالجز فسٹ شفٹ کے لیے صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک پیر سے ہفتہ ماسوائے جمعہ کام کریں گے جمعہ کے روز ادارے ساڑھے سات سے شروع ہو کر گیارہ بجے بند ہو جائیں گے سیکنڈ شفٹ کے لیے وقت بعد دوپہر چار بجے سے شام آٹھ بجے رکھا گیا ہے
