2021 HED News Latest News

سیکرٹری بورڈز کی چار اور کنٹرولر بورڈ کی سات آسامیاں خالی۔خواہشمند اپلائی کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ایک اشتہار کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈوں میں سیکرٹری بورڈز کی چار اور کنٹرولر بورڈ کی سات حب آسامیاں خالی پڑی ہیں خواہشمند امیدواران خواتین وحضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ ستائیس اپریل دو ہزار اکیس شام پانچ بجے شام تک درخواست فارم بمعہ مطلوبہ دستاویزات سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے دفتر تک پہنچائیں  آپ کی وضاحت کے لیے یہ ہے کہ سیکرٹری بورڈ کی آسامیاں گوجرانولہ،لاہور ،ملتان اور راولپنڈی جبکہ کنٹرولر بورڈ کی آسامیاں بہاولپور،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،لاہور،ملتان،ساہیوال اور سرگودھا میں خالی پڑی ہیں اہلیت کا معیار کچھ یوں ہے سرکاری کالجز اور سرکاری سکولز کے گریڈ اٹھارہ کے اساتذہ کے علاؤہ پی ایم ایس /پی اے ایس کے افسران بھی درخواست دینے کے اہل ہیں درخواست دینے کی آخری تاریخ تک ان کی سروس پانچ سال رہتی ہو کم از کم تین سال انتظامی امور کا تجربہ رکھتے ہوں ایک ٹنیور اس عہدے پر کام کر چکنے والے درخواست دینے کے اہل ہیں جبکہ دو ٹنیور کام کرنے والے اہل نہیں ایک سے زائد پوسٹ پر اپلائی کرنے والے اپنی اولیت دیں  اس پوسٹ کا دورانیہ تین سال اور شرائط انیس سو اٹھانوے کے مطابق ہوں گی دلچسپی رکھنے والے امیدوار اس مقصد کے لئے سرکاری ویب سائٹ پر موجود پرفارما پر کریں   درخواست کے ہمراہ اپنے سرٹیفیکیٹ/ڈگری/ڈپلومہ کی مصدقہ کاپیاں ،  نان ٹیچنگ انتظامی تجربہ کی سرٹیفیکیٹ کی کاپی ۔ اس بات کا سرٹیفیکیٹ کہ کوئی محکمانہ انکوائری یا کسی ایجنسی کی جانب سے کوئی تحقیقات یا کسی کورٹ آف لا کی جانب سے کوئی مقدمہ التوا میں نہیں  تفصیلی پڑھے گئے مضامین جس میں اہلیت کے معیار بارے اور ذاتی رجحانات پر روشی ڈالی گئی ہو  محکمہ کی طرف سے ایم او سی  اور ایک تازہ ترین فوٹو  مندرجہ بالا ہر ایک کی آٹھ کاپیاں 

www.hed.punjab.gov.pk

Related posts

برٹش  کونسل سکالرشپ 2023بیچلر ، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند متوجہ ہوں

Ittehad

 صوبائی سلیکشن بورڈ کی میٹنگ ہو گئی اور نہیں بھی ہوئی یا جاری بھی ہے بیورو کریسی کا کرشمہ

Ittehad

اردو کی نوے نو منتخب خواتین لیکچررز  کی پوسٹنگ تجاویز مرتب۔ کسی اعتراض کی صورت میں رابطہ کریں

Ittehad

Leave a Comment