2021 HED News Latest News

چودہ مرد اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس کی منظوری کا نوٹیفکیشن

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گریڈ سترہ کے لیکچرز /انسٹرکٹر/ایڈمنسٹریٹر کو پانچ ہزار روپے ماہانہ ایم فل اور تین لیکچررز کو پی ایچ ڈی الاونس دس ہزار روپے ماہانہ دینے کی منظوری دی گئی تفصیل کچھ یوں ہے 1-عثمان احمد منصور لیکچرر ریاضی گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا جنہوں نے کامسیٹ یونیورسٹی سے ایم فل کیا انہیں پندرہ مئی دو ہزار انیس سے پانچ ہزار روپے ماہانہ چودہ دسمبر دو ہزار بیس سے ایم فل الاونس دیا گیا 2–ڈاکٹر حر عباس لیکچرر فزکس حشمت علی اسلامیہ کالج راولپنڈی جنہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی انہیں چودہ دسمبر دو ہزار بیس سے دس ہزار روپے ماہانہ پی ایچ ڈی الاونس دیا گیا ہے 3–عمران کاشف انسٹرکٹر گورنمنٹ کامرس کالج بہاولپور جنہوں نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں اکتیس اکتوبر دو ہزار اٹھارہ سے ایم فل الاونس پانچ ہزارروپے ماہانہ دیا گیا 4–محمد آصف لیکچرر انگلش گورنمنٹ ایس اے گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب بہاولپور جنہوں نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈ منسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں چھ اکتوبر دو ہزار بیس سے ایم فل الاونس دیا گیا 5–محمد امیر ملک لیکچرر کمپوٹر سائنس گورنمنٹ گریجویٹ کالج دنیا پور لودھراں جنہوں نے کمپیوٹر سائنس انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ پنجاب ملتان سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں سات  اگست دو ہزار اٹھارہ سے ایم فل الاونس دیا گیا 6–ںعیم احمد لیکچرر بیالوجی گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد جنہوں نے ایم فل زوالوجی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا انہیں نو دسمبر سے الاونس کی منظوری دی گئی 7–واجد علی جوئیہ لیکچرر فزکس گورنمنٹ میاں نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج خیابان سر سید راولپنڈی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے مکمل کی انہیں اٹھائیس جنوری سے پی ایچ ڈی الاونس دیا گیا8–محمد یاسر رفیق لیکچرر شماریات گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مریدکے جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مینجمنٹ سائنسز اینڈ انجینرنگ ہوآنگ ٹیکنکل یونیورسٹی چائنا سے مکمل کی انہیں اٹھائیس جون دو ہزار بیس سے پی ایچ ڈی الاونس دیا گیا 9–محمد فیصل لیکچرر کمپوٹر سائنس گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک سترہ ڈیرہ غازی خان جنہوں نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں چھ جولائی دو ہزار بیس سے الاونس دیا گیا 10–محمد کاشف لیکچرر کمیسٹری گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا ضلع وہاڑی جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کمیسٹری میں ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں اکیس جنوری دو ہزار سولہ سے الاونس دیا گیا 11–نبی نور خان لیکچرر انگلش گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ جنہوں نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس ملتان سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں تیس دسمبر دو ہزار انیس سے الاونس دیا گیا 12–بلال احسان انسٹرکٹر کمپوٹر سائنس گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس قاسم کالونی ملتان جنہوں نے بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں اٹھائیس جون دو ہزار سولہ سے الاونس دیا گیا 13–محمد سلمان اللہ  نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کنٹریکٹی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد جنہوں نے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں اکیس جون دو ہزار انیس سے ایم فل الاونس دیا گیا

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور اور تین خواتین کالجوں کیلیے پرنسپلز کی تلاش ۔اہل امیدواران درخواستیں دیں

Ittehad

مدت ملازمت 63سال کی جاے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Ittehad

  بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈگری  امتحانات  تاحکم ثانی ملتوی 

Ittehad

Leave a Comment