2024 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر ناصر محمود کے ساتھ کھڑی ہے ایس ایچ او گرفتار کرنے کی جرات نہ کرئے

بالکل بے قصور پروفیسر ناصر محمود اعوان کو دھمکیاں دینا بند کی جائیں سینیٹر حکام نوٹس لیں ویسے بھی گریڈ انیس کے پروفیسر کو کسی ایسے کیس میں بغیر چیف منسٹر کی اجازت کے ہاتھ نہیں ڈالا جا سکتا مجسٹریٹ و پولیس اہلکار ہوش کے ناخن لیں

پروفیسر ناصر محمود اعوان دل کے مریض ہیں ان حکومتی حرکات سے کوئی سے گزند پہنچی تو استاد برادری معاف نہیں کرئے دو سال قبل جب وہ کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ تھے تو انہوں نے ایک طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جس کی تفصیل بھی اب انہیں یاد نہیں اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ روات میں درج ہوئی مجسٹریٹ نے انہیں اس کیس میں بطور گواہ طلب کیا تو وہ نا سازی صحت کے سبب نہ جا سکے تو عقل سے عاری مجسٹریٹ نے گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اب تھانہ روات کی پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے اتحاد اساتذہ پاکستان متنبہ کرتی ہے کہ اگر دل کے دائمی مریض کو کچھ ہو گیا تو اتحاد اساتذہ ان حکومتی ذمہ داران کو معاف نہیں کرئے گی

راولپنڈی ۔نمائندہ خصوصی ۔۔اس ملک میں عجیب و غریب حرکات ہو رہی ہیں خرابی صحت کی بنا پر کوئی گواہی کے لیے نہ آ سکے تو اسے گرفتار کر کے صاحب بہادر کے حضور پیش کیا جائے راولپنڈی کے سابق کنٹرولر امتحانات انگریزی ادب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ناصر محمود اعوان کے ساتھ کچھ ایسا ہی کیا جا رہا ہے 2022 میں وہ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تھے اس دوران انہوں نے کئی طالب علموں کو نقل کرتے پکٹر کر کیسز بنائے ہونگے اتنا عرصہ گزرنے پر ہر کسی کی مکمل تفصیل بھی انہیں یاد نہیں ہے دوران تعیناتی کنٹرولر شپ انہیں دو مرتبہ دل کے دورے پڑے اور انہیں بذریعہ سٹینٹ نالیوں کو کھولا گیا کنٹرولری چھوڑ کر انہوں نے درس و تدریس کو مناسب سمجھا اور گورڈن کالج راولپنڈی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جوائن کر لیا اجانک ایک دن انہیں سمن موصول ہوئے کہ کسی نقل کے کیس میں بطور گواہ پیش ہوں انہوں نے خرابی صحت کی بنا پر پیش ہونے سے معذوری کا اظہار کیا تو لارڈ صاحب بہادر نے تھانہ روات کو انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا۔حکم دے دیا اب ایس ایچ او انہیں گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جب انہوں نے اپنے ساتھیوں سے ذکر کیا تو وہ سخت غصہ کی حالت میں تھے جو ان کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ساتھیوں نے انہیں دلاسہ دیاکہ ساری کالج کمیونٹی بالخصوص اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑی ہے گھبرانے کی چنداں ضرورت نہیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں نے مچسڑیٹ اور ایس ایچ او راوت کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی کسی قسم کی حرکت سے باز رہیں ورنہ خرابی حالات کے وہ ذمہ دار ہونگے

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہر قسم کی پوسٹنگ/ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی

Ittehad

محکمہ سکول ایجوکیشن میں درجہ چہارم کی بھرتی کے لیے انٹرویو شیڈول

Ittehad

ریکارڈنگ بھیجوانے پر ہمارے تحفظات ہیں وزیر تعلیم اور سیکرٹری کو اگاہ کر دیا

Ittehad

Leave a Comment