2020 Akhbaar Latest News

گروپ۔ انشورنس کے اربوں روپے کہاں گئے حکومت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے

جیسا کہ نہت سے لوگوں کے علم میں ہے کہ 1969 میں ایک ایکٹ کے ذریعے گروپ انشورنس کا قیام عمل میں لایا گیا مقصد اس کا دوران ملازمت فوت ہوئے والے سرکاری ملازم کے بیوی بچوں کی مدد ہو سکے ملک کی اس وقت کی ایک کمپنی سٹیٹ لائف انشورنس کے سپرد کر دیا گیا یہ معاملہ چلتا رہا جب اس صدی کے آغاز میں کچھ لوگوں کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آیا کہ ایک بڑی رقم جمع بھی ہے اور مسلسل ماہانہ بنیادوں پر جمع بھی ہو رہی ہے تو سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ کے وقت اس رقم میں سے دیا جانے کچھ ملازمین کورٹ میں چلے گئے ایک مقدمے کے دوران فاضل جج نے جب سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب تک کتنی رقم اکٹھی کی گئی کتنی مرنے والوں کے لواحقین کو دی گئی تو وہ بس اتنا جواب دے پایا کی ہر سال جمع ہونے والی رقم کا اوسط تین فیصد مرنے والوں کے لواحقین کی مدد پر خرچ ہوتی ہے بچ جانے والی رقم کا مصرف کیا ہے اور کہاں جمع ہے اس کا کوئی جواب نہ دیا گیا جب سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے حالات کا جائزہ لیا اور وہ سب جو اس میں شامل تھے گیم بگڑتی دیکھی  تو 2016میں اسے پوسٹل لائف انشورنس کے حوالے کر دیا گیا ابتدا میں یہ تین سال کے لیے معاہدہ کیا بعد ازاں اسے تو سیع دے دی گئی  پوسٹل لائف والوں کے پاس تو یکم جولائی دو ہزار سولہ تک کا حساب ہے پچھلے کے بارے میں وہ لا علم ہیں انہیں مقدمے میں پارٹی بنایا جاتا ہے تو ان کا جواب بڑا واضع ہوتا ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 1969سے جون 2016 تک کا حساب کون دے گا اگر یہ حکومتوں کی سوچی سمجھی سکیم ہے تو بہت افسوس ناک ہے اگر افراد ملوث ہیں تو پھر نیب کا کیس ہے بہر حال سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کی ریٹائرمنٹ پر ملازم کو یہ رقم ری جاے تین صوبے اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں بلوچستان میں ایک عرث سےیہ رقم دی جا رہی ہے خیبرپختونخوا میں بھی عمل درآمد ہو رہا ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی اس ضمن میں سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے پنجاب میں شاید اس لیے اسے مسلسل ٹالا جا رہا ہے کہ پول کھلنے کو ہے ملازمین میں سو طرح کے شکوک وشبہات پا جا رہے ہیں وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شفافیت کے تقاضے پورے کرنے کے لیے حسابات یا تو شائع کر دئیے جائیں یا تمام فریقین کے منتخب نمائندوں کی میٹنگ بلا کر انہیں اعتماد میں لیا جائے

Related posts

سرکاری ملازمین کو ایک اور کٹوتی کا سامنا۔ یکم جنوری سے4350 روپے ہیلتھ انشورنس کے کٹیں گے 

Ittehad

ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگئی ایک چوتھائی کیسز زیر بحث لائے جا سکے

Ittehad

سید جاوید اقبال بخآری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

Ittehad

Leave a Comment