HED News Latest News

ایچ ای سی کے تعاون سے سٹوڈنٹس کیلئے مائیکروسوفٹ سرٹیفکیشن

لاہور(نیٹ نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) مائیکرو سافٹ کے تعاون سے پاکستانی طلباء کو مائیکرو سافٹ سرٹیفیکیشن پیش کرے گا۔ طلباء گھر میں رہتے ہوئے سندیں حاصل کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ 2000 طلباء کو سرٹیفیکیشن فراہم کرے گا۔ جن طلبا نے اس سہولت کے لئے اندراج کیا ہے انہیں مفت سرٹیفیکیشن فراہم کی جائے گی۔ تعلیم اور ملازمت کے مابین فاصلے کو دور کرنے کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے۔ اب پاکستانی طلبہ وبا کے دوران گھر پر ہی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔مائیکرو سافٹ اور ایچ ای سی ایک دہائی سے اعلی تعلیم میں آئی ٹی کی مہارت کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان دونوں کے مابین حالیہ معاہدے کا اطلاق نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا اور یہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق متعدد تکنیکی تربیت کے مواقع فراہم کرے گا۔طلبا کو باقاعدہ نصاب کے مطابق تکنیکی اور آئی ٹی کی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت پیش کردہ کورسز میں کمپیوٹر سائنس ، ڈیٹا سائنس ، اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ طلباء کے لئے ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ) اور ایم او ایس (مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ) سرٹیفیکیشن بھی دستیاب ہوں گے۔

Related posts

سرگودھا  ڈائریکٹر کیس کی ڈسپوزل۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ہاتھ کھل گئے 

Ittehad

پنجاب میں میٹرک کے امتحانات یکم اپریل 2023.سے شروع ہونگے

Ittehad

کرغزستان میں مصری اور مقامی طالب علموں کے درمیان لڑائی ،29 زخمی

Ittehad

Leave a Comment