آرڈرز میں لکھا گیا کہ ہارڈ شپ کمیٹی نے کمپیشنیٹ بنیاد پر یہ تبادلہ کہا جب کہ نہ کوئی ہارڈ شپ پالیسی نہ کوئی کمیٹی اور اور نہ کسی ایسی کمیٹی کی میٹنگ صرف حکمران جماعت کی سفارش اور صرف رائج الوقت اقدار کو مدد نظر رکھا میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی اساتذہ برادری میں مختلف بہ میگوئیاں ۔۔ لوگ کو کہا گیا اب میرٹ پر اپلائی کریں جس کی تاریخ ابھی ختم نہیں ہوئی
درجنوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے آپ گریڈیشن ڈاؤن گریڈیشن اور کنورشن آف سبجیکٹ کیا ہے کئی ایک ایسے تبادلے بھی کیے گئے جہاں ضرورت نہیں تھی زبردستی جوائن کروایا گیا
لاہور ( نامہ نگار) میرٹ پر ٹرانسفر کے لیے شیڈول جاری کیا گیا جسے روک کا محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اچانک تین سو سے زائد تبادلے کر دئیے ان میں کئی تبادلے اٹیچمنٹ پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ، ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹرہٹ میں بیٹھے درجنوں لیکچررز شامل ہیں اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ سابق سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید کے منظور نظر ایڈیشنل سیکرٹری اعظم کمال جو لمبی چھٹی پر چلے گئے ہیں اور غالباً اس ڈیپارٹمنٹ میں واپس نہیں آئیں گے انہوں نے کئی اساتذہ کو بغیر سیٹ کے اٹیچمنٹ پر مختلف دفاتر میں بیٹھا رکھا تھا جانے سے قبل ان کی ایڈجسٹمنٹ درکار تھی اس کے بعد دوسری کیٹیگری بڑے لوگوں کی سفارش پر بڑے شہروں میں سیاسی تبادلے تھے جن کی لسٹیں پہلے سے تیار کی گئی تھیں کچھ اور بھی تھا سکہ رائج الوقت کے تبادلے ان سب کے لیے نہ تو ادارے اور طالب علموں کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا بڑے شہروں کے کالجون میں بلا ضرورت سیٹوں کو اپ گریڈ ڈاؤن گریڈ اور سبجیکٹس کی کنورشن کی گئی اور آرڈرز جاری کر دئیے گئے آرڈرز میں لکھا ہے کہ کسی کمپیشنیٹ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جبکہ نہ کوئی منظور شدہ ہارٹ شپ پالیسی ہے نہ کسی ایسی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی بس کاغذوں میں ظاہر کر دیا گیا معمول کی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران روٹین کے تبادلوں کے شیڈول سے قبل یہ شب خون مارا گیا اب ان لوگوں کے لیے جو میرٹ پر ٹرانسفر کے متمنی تھے پر کشش سیٹیں باقی نہیں بچیں بعض پرنسپل نے ایسے بلا ضرورت اساتذہ کو جوائن کروانے سے انکار کیا تو زبردستی انہیں جوائن کروایا گیا