2023 Latest News Press Releases

ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی ۔۔پنجاب اور سندھ کی حکومتیں آمادہ نہیں 

خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور گلگت بلتستان نے ایکٹ میں ترامیم کرکے مسلہ کسی حد تک حل کردیا ان صوبوں میں ماہانہ کٹوتی کی رقم بڑھا آئندہ سے ریٹائر منٹ پر پوری رقم ملے گی البتہ ایکٹ کے اجراء سے سابقہ ملازمین کو ایک فارمولے کے تحت کچھ رقم ادا کی گئی ہے

متعلقہ ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ نے ملازمین کے حق میں  فیصلے دئیےدیگر چھوٹے صوبوں نے تسلیم کیا اور ۔گروپ انشورنس ایکٹس میں تبدیلیاں کر کے آئندہ کے لیے ملازمین کے لیے معاملہ حل کر دیا تاہم ان تبدیلیوں میں  پرانے ریٹائرڈ ملازمین نظر انداز ۔ہوئے اور وہ تاحال مقدمے لڑ رہے ہیں 

اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ کچھ نام نہاد لیڈران اور وکلا اپنی دکانیں چمکا رہے اور متاثرین سے رقوم بٹوری رہے ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کسی مقدمے بازی کی بجائے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی چھوٹے صوبوں کی تقلید میں صوبائی اسمبلی پنجاب اور سندھ سے ایکٹ میں تبدیلی کروائے جس سے    ان سروس ڈیٹھ  کی صورت میں گروپ انشورنس کی رقم متوفی کے لواحقین کو دینے کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ پر  یہ رقم دینے کی قانون سازی ہو جیسا کہ دیگر صوبوں میں ہو چکا ہے

مزکورہ بالا تبدیلی کے بغیر اس رقم کا حصول ممکن ہی نہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو نو سال ہوگئے ہیں اس دوران تین چار حکومتیں تبدیل ہو چکی ہیں محکمہ قانون پنجاب نے ترمیمی بل کی فائل بھی بنا کے رکھ چھوڑی ہے بد نیتی کے سبب اسے کسی دور میں ھی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا 

ضرورت اب کورٹس میں مقدموں کی بجائے اکٹھے ہو کر حکومت کو دباؤ میں لانے کی ہے کہ وہ پہلے ایکٹ تبدیل کروائے اور بھر نوٹیفیکیشن جاری کرئے

لاہور (خصوصی رپورٹ) گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر ملنی چائیے یہ مطالبہ ۔ریٹائرڈ سرکاری 

ملازمین ایک عرصے سے کر رہے ہیں اس ضمن میں کوئی دائر خاطر خواہ ٹریڈ یونین جد وجہد نہ ہو سکنے کے بعد تین صوبوں پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا میں متاثرین کے مختلف گروہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں اپنے اپنے متعلقہ سروس ٹربیونل اور ہائی کورٹس میں مقدمات دائر کئے مگر خیبر پختونخوا کے ریٹائرڈ ملازمین وہ پہلے لوگ تھے جنہیں کامیابی ملی اور   ان کے حق میں ہائیکورٹ نے فیصلہ دے دیا صوبائی حکومت نوثیفائی کرنے کی بجائے سپریم کورٹ چلی گئی سپریم کورٹ نے۔بھی ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال رکھا تو کاقی لیت و لعل کے بعد ایکٹ میں ترمیم پر آمادہ ہوئی 2014 میں اسمبلی سے نیا ایکٹ منظور ہوا تو عمل درآمد کرتے ہوئے پھر بد نیتی کا مظاہرہ کیا گیا کہ یہ آئندہ والوں کے لیے ہوگا سابقہ ریٹائرڈ ملازمین کو اس کا کوئی بینیفٹ نہیں ملے گا بھر جد وجہد ہوئی اور ایک فارمولا بنایا گیا جس کے تحت ایکٹ کے اجراء کے بعد کے ریٹائرڈ ملازمین کو کچھ پرست بینیفٹ دیا گیا 2014 سے قبل کے ملازمین تا حال مقدمات لڑ رہے ہیں  

خیبرپختونخوا میں ریٹائرڈ سابقہ  سرکاری ملازمین کے بارے میں یہ طے ہوا ہے کہ ایکٹ کے نفاذ کے بعد کے ملازمین کو یہ رقم ملے گی پہلے والوں کو نہیں ایکٹ کے نفاذ کے بعد پہلے پانچ سال تک والوں کو 25فیصد  دوسرے پانچ سال والوں کو 50 فیصد اور تیسرے پانچ سال والوں کو 75فیصد اور اس کے بعد ۔والوں کو 100فیصد  انشورنس کی رقم ملے گی 

خیبر پختونخوا کے ترمیم شدہ ایکٹ کا عکس

بلوچستان کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ کا عکس

گلگت بلتستان کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ کا عکس

Related posts

سینئر لیڈر شپ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کے افسران کی شارٹ ٹریننگ 

Ittehad

میرٹ کی بجائے سیاسی فیصلہ ۔ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو وی سی کا عارضی چارج دے دیا 

Ittehad

جنوبی پنجاب کیلیے سیکرٹری کے ماتحت مکمل ڈھانچے کا نوٹیفیکیشن

Ittehad

Leave a Comment