محترمہ اقرا ملک گورنمنٹ کالج اٹک میں پولیٹکل سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ان کا آبائی شہر سرگودھا ہے ان کے شہید خاوند اورنگ زیب فضائیہ میں ائیر ٹیکنیشن تھے اور میاں بیوی ائیر بیس کامرہ ضلع اٹک میں رہائش پذیر تھے
اٹک ( ناصر محمود کی رپورٹ ) گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک کی شعبہ پولیٹیکل سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ اقرا ملک کے خاوند اورنگ زیب گذشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے ڈروان حملے میں شہید ہو گئے میڈم اقرا ملک اور ان کے خاوند اورنگ زیب کا تعلق سرگودھا سے تھا محترم اورنگزیب کامرہ ائیر بیس پر بطور ائیر ٹیکنیشن خدمات سر انجام دے رہے تھے اور وہاں ہی رہائش پذیر تھے دو ماہ قبل ان کی پوسٹنگ کراچی بولان ائیر پیس ہو گئی وہاں ہی بھارتی حملے میں دوسرے لوگوں کے ساتھ وہ بھی شہید ہوگئے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی محترمہ اقرا ملک کے غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ ملک و قوم کے لیے دی گئی ان کی قربانی کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور محترمہ اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے ان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک تصویر میں میت کے ساتھ کھڑا ہے ان کی میت کو سرگودھا لے جایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی