تمام کالجز کے سربراہان کو ایک خط لکھا گیا تھا کہ کالج کے تعلیمی ماحول کیمپس و کلاس رومز کی تزئین و آرائش اور خوبصورت بنایا جائے اس کا جائزہ باہر کی ایک غیر جانبدار کمیٹی لے گی کمیٹی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد گجر کو مجموعی طور پر اور سات شعبہ جات میں تقابلی جائزے کے بعد پوزیشنز کا اعلان کیا گیا تعریف و داد تحسین کے تحریری خطوط جار کیے گئے
پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد گجر کے ساتھ جن صدور شعبہ و فیکلٹی ممبران کو تعریف ،داد و تحسین کے خطوط ارسال کیے گئے ان میں صدر شعبہ فرکس تنویر اختر جمیل ، صدرشعبہ انگریزی ڈاکٹر مہوش بخآری ،صدر شعبہ نباتیات ڈاکٹر محمد اکرم طارق ,صدر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر رانا امجد ایوب بھٹی ،صدر شعبہ جرنلزم محمد کامران ظفر ،صدر شعبہ سائیکالوجی ڈاکٹر میمونہ مشتاق ،صدر شعبہ سیاسیات ڈاکٹر عاصم حمید بٹ شامل ہیں
کیمٹی نے کیمپس کلاس رومز اور گرد ونواح کے ماحول کو خوبصورت بنانے اور سجانے سنوارنے میں شعبہ فزکس کو اول ۔شعبہ انگریزی کو دوم ،شعبہ نباتیات کو سوئم اور شعبہ کیمسٹری کو چہارم قرار دیا اور ان کے صدور و ممبران فیکلٹی کے نام بالترتیب پروفیسر تنویر اختر جمیل ،ڈاکٹر مہوش بخآری ڈاکثر محمد اکرم طارق اور ڈاکٹر رانا ایوب بھٹی کے نام الگ تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیے اگلے چند ایام میں یہ سرٹیفکیٹ ایک تقریب میں یہ سرٹیفکیٹ ان کے حوالے کیے جائیں گے
لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔۔کچھ روز قبل لاہور کے تمام کالجز کے سربراہان کے نام ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر زاہد میاں کی جانب سے ایک خط لکھا گیا جس کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا مختلف کالجوں کے درمیان ایک مقابلہ ہوگا اور تعلیمی ماحول کیمپس کلاس رومز ڈیپارٹمنٹ اور گرد و نواح کی تزئین وآرائش کا جائزہ لے کر ان کی درجہ بندی کی جائے گی اور اول پوزیشنز حاصل کرنے والوں کی خدمات کو سراہا جائے گا اور تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن لاہور نے ان سرگرمیوں میں توجہ حاصل کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ پھولوں گملوں کی مدد سے آرائش و زیبائش کی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق درج ذیل شعبہ جات کی درجہ بندی کی گئی
zahid-mian