ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے ان امیدواران کی میرٹ لسٹ تیار کی ہے جن پر دو سو سے زائد امیدواران نے اعتراضات جمع کروائے ہیں اگلے ہفتے یہ اعتراضات سننے جائیں گے اور ان کا ازالہ کیا جائے گا ان سیٹوں پر امیدواران کے انٹرویوز عںد الاضحی کے بعد شروع ہونگے
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پرنسپلز کی آسامیوں پر انٹرویؤز کا سیکنڈ راؤنڈ عید الاضحی کے بعد شروع ہوگا درخواستیں جمع ہونے کے بعد ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب لاہور نے امیدواران کی وضع کردہ طریق کار کے مطابق میرٹ لسٹ تیار کرکے امیدواران کے لیے اوپن کر کے اس پر اعتراضات طلب کیے کل 313 امیدوار ان آسامیوں پر مقابلے پر ہیں ان میں سے دو سو سے زائد نے اس میرٹ لسٹ پر اعتراضات داخل کیے ہیں اگلے ہفتے ان اعتراضات کے ازالے کے لیے ایک کمیٹی کے سامنے اپنا اعتراض پیش کریں گے جو ان کا ازالہ کرئے گی عیدالاضحی کے بعد باقاعدہ انٹرویو شروع کیے جائیں گے