2023 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس ۔۔فائزہ رعنا متفقہ امیدوار برائے مرکزی صدر پپلا نامزد

اجلاس میں مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین و قائدین کی بھاری تعداد کی شرکت ،صوبے پنجاب کے تقریباً سبھی اضلاع سے نمائندگی ۔ دیکد مرکزی عہدے داران کے لے ایک چار رکنی کمیٹی کا قیام جو بقیہ عہدوں پر اجلاس میں ایک سے زاید نام ہونے اور باقی عہدوں پر ڈویژنل باڈیز کے اجلاسوں میں نام پیش ہونے میں تاخیر کے باعث فائنل نہ ہو سکے جن کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا

سینئر رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ارشاد حسین ملک کو جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدرات کے لیے نامزد کیا گیا

اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور کور کمیٹی پنجاب کا مشترکہ اجلاس چھ دسمبر 2023 کو گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں جناب پروفیسر محمد عارف صاحب چیئرمین اتحاد اساتذہ پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر سے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین تمام اضلاع کے صدور سیکرٹری اور ڈویژنل منتخب نمائندوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی تلاوت کلام پاک کے بعد پروفیسر ایاز احمد خان سرکانی سابق جوائنٹ سیکرٹری پی پی ایل اے پنجاب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اس کے علاوہ پروفیسر غلام مصطفی صاحب کی ہمشیرہ ملک حیات اللہ صاحب کے بھائی اور انجم جیمز بال کی والدہ کے درجات کی بلندی کےلیے بھی دعا کی گئی اجلاس میں پروفیسر حافظ عبدالخالق ندیم صدر اتحاد اساتذہ پاکستان وچیف کوارڈینیٹر پنجاب نے یکم مارچ 2023 کور کمیٹی پنجاب کےمنعقد ہونے والے گزشتہ اجلاس کی کاروائی شرکائے اجلاس کے سامنے پیش کی،
بعد ازاں صاحبزادہ احمد ندیم پروفیسر غلام مصطفی اور شفیق بٹ صاحب نے مختلف کمیٹیوں کے کنوینر ہونے کے ناطے اپنی رپورٹس پیش کیں انہوں نے دیگر پارٹیوں سے ہونے والے مذاکرات اوراس کی پیش رفت پر رپورٹ پیش کی جبکہ انتخابی منشور کے نکات پر شفیق بٹ نے رپورٹ پیش کی،
بعد ازاں ڈویژن وائز نمائندگان نے اپنے اپنے ڈویژن کی رپورٹس پیش کیں ،
ڈیرہ غازی خان سے پروفیسر فرحان یا سر چاند ، ڈاکٹر جرات عباس ، ملتان سے ارشاد حسین ملک اور مظہر حسین گجر ، بہاولپور سے رشمت علی اور صبغت اللہ، ساہیوال سے راؤ اعجاز احمد ، فیصل اباد سے ڈاکٹر خورشید اعظم ،سرگودھا سے حافظ محمد رمضان اور ملک حیات اللہ ، لاہور سے حسن رشید ، گجرات سے افتخار احمد شاہ، گوجرانوالہ سے محبوب عارف راولپنڈی سے غالب حمید نے رپورٹس پیش کیں ،
جبکہ خواتین اساتذہ میں سے محترمہ عمرانہ نیاز اور آمنہ سعدیہ نے خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہار خیال کیا اجلاس میں طویل بحث و مباحثے کے بعد متفقہ طور پر محترمہ فائزہ رعنا کو آئندہ پی پی ایل اے کے انتخابات کے لیے اتحاد اساتذہ پاکستان کی طرف سے بطور مرکزی صدر پنجاب پروفیسرز و لیکچررز ایسوسی ایشن نامزد کیا گیا ۔جبکہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص سینئر مرکزی نائب صدر کی پوسٹ کے لیے سینئر رہنما ارشاد حسین ملک کی نامزدگی پر اتفاق رائے ہوا


دیگر امید واروں سینیئر نائب صدر پنجاب ، جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے پنجاب اور ڈویژنل نائب صدور ، نائب صدر خاتون خاتون ،ایڈیشنل سیکرٹری خاتون، جوائنٹ سیکرٹریز، فنانس سیکرٹری اور سیکرٹری نشر واشاعت سمیت تمام عہدوں کے لیے بھی شرکائے اجلاس نے سیر حاصل گفتگو کی اور متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ چونکہ سینیئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے کے لئے متعدد امیدواروں کے نام سامنے ائے ہیں جس کی بنا پر یہ طے پایا کہ چیئرمین اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد عارف ،
صدر اتحاد اساتذہ پاکستان حافظ عبدالخالق ندیم جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد طارق بلوچ اور پی پی ایل اے کے مرکزی صدارت کے لیے متفقہ نامزد امیدوار محترمہ فائزہ رعنا پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ڈویژنل ایگزیکٹو کونسلز اور دیگر ذمہ داران سے باہمی مشاورت کے بعد جو آئندہ چند روز میں اپنے ڈویژنز کا اجلاس منعقد کر کے مرکزی امیدواروں کے نام مذکورہ کمیٹی کو دیں گے جس کے بعد سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر تمام امیدواران کا نام فائنل کر دیا جائے گا،
جبکہ منشور کمیٹی کے جو 26 نکات محترم شفیق بٹ نے پیش کئے اس میں شرکائے اجلاس کی تجاویز شامل کرکے باہمی مشاورت سےفائنل کردیا جائے گا ،

Related posts

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو وزیر اعلیٰ نے بلوا لیا ۔پی۔ایس بی ملتوی 

Ittehad

پنجاب کے تمام انتظامی سربراہان سولہ جولائی دو بجے دوپہر تک سو فیصد ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ پہنچائیں

Ittehad

پیپرز آؤٹ سکینڈل ۔- پنجاب پبلک سروس نے تمام مشکوک بھرتیاں روک دیں

Ittehad

Leave a Comment