2024 Latest News Press Releases

پی پی ایل اے کی مرکزی ایگزیکٹو کا آخری اجلاس ۔۔ائین کے مطابق الیکشن کمیشن کی تشکیل

پروفیسر غلام مصطفیٰ چیرمین اور پروفیسر افضل عابد سیکرٹری نامزد ۔۔الیکشن کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں الیکشن شیڈول کا اعلان کرئے گا

لاہور ۔۔نامہ نگار ۔۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی ایگزیکٹو کا آئین کی رو کے مطابق اخری اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر طارق کلیم صدر پپلا گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ایجنڈا آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کی تشکیل تھا واحد نکاتی ایجنڈا کے باقاعدہ آغاز کے لیے سب سے پہلے شروعات حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے کی گئی پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان نے یہ سعادت حاصل کی جنرل سیکرٹری پپلا ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم نے نعت رسول مقبول کے اشعار پڑھے ڈاکٹر طارق کلیم نے دو سال میں ہونے والی ساری اساتذہ پارٹیوںکے درمیان ہونے والے مذاکرات اور اتفاق رائے سے بننے والی الیکشن اصلاحات بارے بننے والی الیکشن کمیٹی کی سفارشات کی لمبی کہانی کو نہایت مختصر طور پر پیش کیا ان اصلاحات کو شق وار ممبران ایگزیکٹو کے سامنے رکھا اور منظوری حاصل کی گئی اس بات کی متفقہ طور پر اراکین نے منظوری دی کہ آئندہ الیکشن کمیشن کی تشکیل یوں کی جائے گی کہ گذشہ انتحابات کا رنر آپ مرکزی صدارتی امیدوار تحتآئندہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کا چیرمین خود یا اسکا نامزد نمائندہ ہوگا جبکہ گزشتہ انتخابات کا منتحب مرکزی صدر یا اسکا نامزد نمائندہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے گا ہر ڈویژن کا صدر یا اس کا نامزد نمائندہ الیکشن کمیشن کا ممبر ہوگا گجرات کے لیے الگ پینل کے قیام کی منظوری دی گئی ہر ڈویژن میں ڈویژنل پینل کا ضلعی نائب صدر اب ضلعی صدر کہلائے گا اور یہ صدر الیکشن کے بعد ڈویژنل ایگزیکٹو کی مشاورت سے اپنی ٹیم بنائے گا ممبران کی تعداد لوکل یونٹ کے اراکین کے برابر ہوگی اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ آئندہ الیکشنز میں ایسوسی ایشن کی وحدت قائم رکھنے کی خاطر مرکز اور ڈویژن کی سطح پر پینل ووٹ ہو گا الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کسی بھی پارٹی کا مکمل پینل دینا ضروری ہوگا ایسوسی ایشن کا دورانیہ دو سال ہوگا ۔دو سال سے کم بقیہ مدت ملازمت رکھنے والا امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا مذکورہ بالا منظور شدہ فارمولے کے مطابق ایک بارہ رکنی الیکشن کمیشن کی بھی منظوری دی گئی چودھری غلام مصطفیٰ ،چیرمین الیکشن کمیشن گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور۔ ،ڈاکٹر محمد افضل عابد سیکرٹری الیکشن کمیشن گورنمنٹ گریجویٹ ایس ای کالج بہاول پور ڈاکٹر ارشاد احمد تبسم بہاولپور ڈویژن۔ محمد رضوان شیخ ڈیرہ غازی خان ڈویژن۔ ،، سید مجتبی الحسن فیصل آباد ڈویژن ،، ڈاکٹر مرزا معین الدین ساہیوال ڈویژن ،، ضیا الاحسن گوجرانولہ ڈویژن ،، محمد۔ شوکت گجرات ڈویژن ،، داؤد ربانی راولپنڈی ڈویژن ،، منعم المحبوب لاہور ڈویژن جبکہ ملتان ڈویژن کی نامزدگی الیکشن کمیشن کے ارکان صدر سیکرٹری پپلا کی مشاورت سے کریں گے

یہ نوٹیفکیشن صدر و سیکرٹری پپلا اور دیگر ایگزیکٹو کے انیس ممبران کے دستخطوں ۔سے جاری کیا گیا

Related posts

پنجاب یونیورسٹی دھونس دھاندلی کی آماجگاہ

Ittehad

پرائیویٹ سکولز کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملین مارچ کریں گے

Ittehad

پینسٹھ کنٹریکٹ خواتین لیکچررز ڈیٹ آف جوائننگ سے مستقل

Ittehad

Leave a Comment