یہ تیسری مرتبہ سیکریٹریٹ پہنچانے گئے ہیں ان میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر ایک تا 238 کے کیسز شامل ہیں پیپلا کے لیے چیلنج ہے کہ عید کے فوری بعد ان کا آنٹی کرپشن کلیرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کوشش کرئے اور محکمہ سروسز کو بجھوانے
میل اسسٹنٹ پروفیسر کے گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز بھی بلکل تیار ہیں اور کل جمعرات 5 جون 2025 کو سیکریٹریٹ میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پہنچانے کا امکان ہے کوشش کرنی چاہیے کہ اس مرتبہ اعتراض نہ لگے اور یہ آگے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حوالے کر دئیے جائیں
لاہور (نامہ نگار ) سنیارٹی نمبر ایک سے 238 تک کے اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز آج ایک مرتبہ پھر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حوالے کر دئیے گئے یہ وہ کیسز ہیں جو گزشتہ تین برس سے رولنگ سٹون بنے ہوئے ہیں ان خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ 2022 میں ہوئی اور جن کے ساتھ ہوئی ان کو گریڈ انیس میں جوائن کیے دو سال ہو چکے ہیں 12 فروری 2023 میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کے دفتر سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پہنچانے گئے اس وقت کے نا اہل عملے نے بروقت آنٹی کرپشن رپورٹ کے لیے کیس ہی نہ بجھوایا اور اگلی سالانہ خفیہ رپورٹ ضروری ہوگئی رپورٹس لکھوانے اور کونٹر سائن کروانے میں 2023 کا سال لگ گیا دوبارہ مکمل کر کے بجھوانے گئے تو سنیارٹی لسٹ میں اغلاط کا سلسہ شروع ہو گیا جو آج تک جاری ہے دو مرتبہ یہ لسٹیں درست ہوئیں پتہ نہیں چل رہا ہے کہ یہ دانستہ کیا جا رہا ہے یا اس محکمہ کے ذمہ داران اوپر سے نیچے تک نا اہل ہیں کہ ایک ہی قسم کی غلطی بار بار دہرائی جا رہی ہے ان اہل ذمہ داران کو سزا بھی نہیں دی جاتی ہماری تجویز ہے کہ ایک طرف ان پر ذمہ داری فکس کر کے سزا وار ٹھہرایا جائے اور متاثرین کو آسامیوں کے خالی ہونے سے ترقیاں دی جائیں جو بے شمار خواتین وحضرات اس دوران بغیر ترقی کیے ریٹائر ہو گئے ہیں ان کے ساتھ ہونے والی نا انصاف کا سدباب کیا جائے ذرائع کے مطابق مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز بھی کل جمعرات 5 جون کو سیکریٹریٹ پہنچ جانے کا امکان ہے سنیارٹی لسٹیں اغلاط سے پاک ہونے کے بعد اتنی جلدی کیسز مکمل کر کے سیکریٹریٹ کے حوالے کرنے کا کریڈٹ ایڈمن تھری والوں کا ہے