2024 HED News Latest News

گریڈ انیس میں ترقی پانے والوں کے آرڈرز آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث آج نہ ہو سکے

ایک سو دس آرڈرز لوڈ ہونے کے بعد فنی خرابی ا گئی اور کام رک گیا دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

سوائے ان دس افراد کے جو ایسی آسامیوں پر کام کر رہے تھے جن کی اپ۔گریڈیشن ممکن نہ تھی سب کو آپ گریڈ کیا گیا ہے سب کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بننے والے حضرات کا نوٹیفکیشن جو آج متوقع تھا جب شام تک جاری نہ ہوا تو ایک مرتبہ تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اللہ جانے بار بار ایسا کیوں ہو رہا ہے جب اتحاد اساتذہ والوں نے صاحب اختیار سے اس بارے میں رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ایک سو دس آرڈرز لوڈ کر دئیے گئے تو اچانک ہمیشہ کی طرح ان لائن سسٹم میں خرابی واقع ہو گئی جسے دور نہیں کیا جا سکا کوشش البتہ جاری ہے اور کس بھی وقت دور کر دی جائے گی اور تمام آرڈرز جاری ہو جائیں گے ایک بات البتہ واضح ہو گئی ہے کہ سوائے چند ایسی انتظامی پوسٹوں پر کام کرنے والے حضرات کے جن کی فنی طور پر اپ گریڈیشن ممکن ہی نہیں سب کی پوسٹیں آپ گریڈ کر کے ان پر پوسٹگ کی گئی ہے وہ دس بارہ لوگ ڈیپارٹمنٹ کی ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں جن کی الگ پوسٹنگ کی جائے گی تمام ترقی پانے والوں کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد

Related posts

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں سیرت النبی (صلعم) کانفرنس

Ittehad

اردو کی نو منتخب ایک سو اکیاسی خواتین لیکچررز کے احکامات تقرری جاری ہو گئے

Ittehad

مرد لیکچررز کی ترقی کے لیے سنیارٹی نمبر اکیس سو ایک تا پچیس سو اٹھاون تک کیسز مانگ لیے گئے

Ittehad

Leave a Comment