2023 Latest News Press Releases

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ناصر علی شاہ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور انگریزی ادب کے نامور استاد پروفیسر ناصر علی شاہ مدت ملازمت مکمل کر کے تین جنوری دو ہزار تئیس کو ریٹائر ہو گئے پروفیسر ناصر علی شاہ چار جنوری انیس سو تریسٹھ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے گیارہ نومبر انیس سو ستاسی کو لیکچرر کا امتحان پاس کر کے لیکچرر انگریزی تعینات ہوئے یکم نومبر دو ہزار آٹھ کو ترقی پاکر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے انیس نومبر دو ہزار سولہ کو دوسری بار ترقی پائی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے بچوں کی اعلی تعلیم کی خاطر لاہور آنا پڑا یہاں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفے آباد پوسٹنگ ہوئی پھر لاہور کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور ٹرانسفر کروا کے تعینات ہو گئے اور پھر یہاں سے ہی تین جنوری دو ہزار تئیس کو ریٹائر ہوں ملازمت کے روز اول سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور آخر تک ساتھ  نبھایا پروفیسر ناصر علی شاہ ایک روشن خیال خوش گفتار اور خوش پوش انسان ہیں ان کے ڈیپارٹمنٹ نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا کیونکہ موسم سرما کی چھٹیوں کا امکان تھا لہذا یہ دعوت دس روز قبل ہی کر لی گئی

Related posts

پانچ رکنی  اعلی سطحی کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کر ے گی

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی الیکشن اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پی یو ۔۔ٹی ایف گروپ کی جیت

Ittehad

نواسی مرد لیکچررز کی آسامیاں پر کرنے کیلیے اشتہار 

Ittehad

Leave a Comment