HED News Latest News

لمس:ٹیکس میں چھوٹ،فیسوں میں اضافہ

لاہور(ویب نیوز)خبروں کی ایک معتبر ویب سائٹ کے مطابق حکومت نے بجٹ 21- 2020میں لاہور کے مہنگے ترین تعلیمی ادارے لمس(لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز)کو مختلف ٹیکسز کی مد میں سو فیصد چھوٹ دی ہے۔2001 کے ٹیکس قوانین کے مطابق یہ رعایت محدود مدت کے لئے صرف ان اداروں کو حاصل ہے جو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں خود کو غیر منافع بخش ثابت کرنے کے لئے لمس کو ضروری دستاویزات جمع کروانے سے بھی استثنا دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لمس فیسوں کے لحاظ سے لاہور کا مہنگا ترین ادارہ ہے۔اس حوالے سے شکوک میں اضافہ اس وقت ہوا جب مشیر خزانہ حفیظ شیخ پوسٹ بجٹ پرہس کانفرنس میں لمس کو ٹیکس چھوٹ کا سوال گول کرگئے اور کوئی جواب نہیں دیا۔یہ بات بھی قابل غورہے کہ لمس نے حال ہی میں سمسٹر فیسوں میں 41 فیصد اضافہ کیا ہے۔یہ افواہیں عام ہو رہی ہیں کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق دائود نے لمس کو رعایات دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ لمس کے پرو وائس چانسلر جیسے اہم عہدے پر فائز ہیں۔لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایک جانب تو حکومت فنانس کی کمی کا رونا رو رہی ہے لیکن دوسری جانب سرمایہ داروں کو حیلوں بہانوں سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا کر اربوں کا فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔

Related posts

چلو چلو دس فروری صبع گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد

Ittehad

صرف تعلیمی بورڈوں کے ریٹائرڈ دوبارہ رکھے گئے ملازمین کو بورڈوں سے فارغ کیا جائے ۔۔ہائر ایجوکیشن کی وضاحت 

Ittehad

پاک بھارت جنگ کے دوران ملتوی ہونے والے تھیوری و پریکٹیکلز کے امتحانات ری شیڈولڈ

Ittehad

Leave a Comment