2024 College News Latest News

ڈاکٹر  ملک انجم جاوید کو ایم اے او کالج لاہور کے پرنسپل کا چارج دے دیا گیا

ڈاکٹر عالیہ رحمان ایک سال تک کالج کی ڈی ڈی او رہیں پہلی مرتبہ ڈائریکٹر اور دوسری مرتبہ ڈی پی آئی کالجز نے ڈرائنگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسر لگایا

ڈاکٹر انجم جاوید ریاضیات کے پی ایچ ڈی ہیں اور گزشتہ ہونے والے انٹرویو میں انہیں مستقل پرنسپل بنانے کے لیے سفارش کی گئی مگر تاحال ان کی تعیناتی کی سمری منظور نہیں کی گئی

لاہور۔۔ نمائندہ خصوصی۔۔ آج جاری ہونے والے ایک آفیس آرڈر کے مطابق گورنمنٹ ایم اے او لاہور کے پرنسپل کا عارضی چارج اسی کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ملک انجم جاوید کے سپرد کر دیا گیا ہے ایک سال تک بطور ڈی ڈی او کام کرنے والی شعبہ فزکس کی پروفیسر عالیہ رحمان کو اس ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ہے ایک سال قبل انہیں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے چھ ماہ کے لیے ڈی ڈی او مقرر کیا گیا دوسری مرتبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے انہیں ڈی ڈی او کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی اس دوران مستقل پرنسپل کے لیے انٹرویوز منعقد ہوئے لیکن وہ باوجوہ سمری کے مراحل سے ہو کر آرڈرز تک نہ پہنچ پائے ملک میں الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی اور یہ سارے کام روک دئیے گئے مزید چھ ماہ کی توسیع کے کیس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کرنا تھا کیونکہ ڈاکٹر انجم جاوید کی انٹرویو کے پینل نے مستقل پرنسپل کے لیے سفارش کر دی تھی لہذا اس مرتبہ ڈی ڈی او کا حقدار انہیں ٹھہرایا گیا اور یہ آرڈرز جاری کر دئیے گئے

Related posts

تعلیمی ادارے گیارہ جنوری کو تو نہیں کھلیں گے کھولنے بارئے اختلاف رائے ۔ کل فیصلہ ہوگا

Ittehad

اسلام آباد کے سرکاری دفاتر بائیس مارچ سے چوبیس مارچ تک بند رہیں گے

Ittehad

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کی منتظر 19 خواتین کی دو ہزار تئیس کی سالانہ رپورٹ تاحال نہیں پہنچ سکیں

Ittehad

Leave a Comment