HED News Latest News

ایم بی بی ایس کے امتحان کا شیڈول جاری

لاہور( نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل ائر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔امتحانات 30 جون کو شروع ہوں گے اور 24 جولائی کوختم ہوں گے۔قبل ازیں حکومت پنجاب کی ہدائت پر یہ امتحانات ملتوی کئے گئے تھے۔اب اجازت ملنے پر دوبارہ امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔امتحانات میں پنجاب کے 37 اور آزاد جموں و کشمیر کے 3 کالجز کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔یونیورسٹی نے یہ ہدائت بھی جاری کی ہے کہ جو سٹوڈنٹس کرونا کی وجہ سے سفر نہیں کرنا چاہتے وہ اپنا امتحانی سنٹر تبدیل کروا سکتے ہیں۔امتحانی سنٹر تبدیل کروانے کے لئے متعلقہ کالج کے پرنسپل کے ذریعے درخواست دی جا سکے گی۔

Related posts

پیپلا نے احتجاج کی کال دے دی

Ittehad

پنجاب حکومت فوری اعلان سے گریزاں۔صورتحال کو ڈیفیوز کرنے کے اقدامات۔الائنس راہنماؤں کا حکومت سے رابطہ

Ittehad

آج سے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار کا نفاذ 

Ittehad

Leave a Comment