وہ پنجابی ادب کے معروف استاد تھے ان کی ساری زندگی اساتذہ برادری کے حقوق کے حصول کے لیےجد وجہد میں گزری روز اول سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور آخر تک ساتھ نبھایا اتحاد اساتذہ پاکستان کے ٹکٹ سے پنجاب یونیورسٹی سینٹ کا انتخاب لڑا اور کامیاب قرار پائے مگر فریق مخالف نے مقدمات میں الجھا کر رزلٹ اناونسمنٹ رکوائے رکھی
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے شعبہ پنجابی کے پروفیسر اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے صف اول کے رہنما محمد اشرف خان سیال مدت ملازمت مکمل کر کے سات جولائی 2025 کو ریٹائر ہوگئے انہوں نے تقریباً تیس برس تدریسی خدمات انجام دیں انہوں نے اس دوران ایمانداری لگن اور کمٹمنٹ کے ساتھ پنجابی ادب کے فروغ کے لیے کام کیا ہزاروں طالب علموں میں تعلیم کی رغبت پیدا کی اس کے ساتھ اساتذہ برادری کے پیشہ ورانہ حقوق کے حصول کے لیے جد وجہد کی اس جد وجہد میں ہراول دستے کا رول ادا کیا ہمشہ اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ رہے روز اول سے ہی اس پلیٹ فارم سے وابستہ ہوگے اور آخر تک ساتھ نبھایا ان کی اساتذہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے بطور لیکچرار پنجابی آٹھ جولائی 1995 اپنے کیریئر کا آغاز کیا اگست 2011 کو انہیں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی اور سولہ جون 2022 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر ترقی پائی اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ نے اپنی روایات کے مطابق انہیں ریٹائرمنٹ پر بڑی محبت سے رخصت کیا




