2024 Latest News Press Releases

گورنمنٹ گورو نانک کالج ننکانہ کے پرنسپل ممتاز احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام میں آیا کہ مذکورہ بالا ادارے میں طالبعلموں سے بہت سی زائد فیسیں اور فنڈز وصول کر کے خورد برد کیے گئے ہیں انکوئری ہوئی انکوئری آفیسر نے رپورٹ میں الزام کی صداقت بارے شوائد کی نشاندھی کر دی ریگولر انکوئری کروانے اور عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی بدعنوانی میں شریک جرم کلرک مجاہد فاروق کو بھی عہدے سے ہٹا کر سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم ہوا ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ستائیس نومبر 2024 کو ایک حکمنامے کے ذریعے گورنمنٹ گورو نانک کالج ننکانہ صاحب کے پرنسپل ممتاز احمد اور ایک کلرک مجاہد فاروق کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر سیکرٹریٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام میں یہ بات لائی گئی کہ ادارہ مذکورہ مین طالب علموں سے زائد فیسیں اور فنڈز اکھٹے کر کے فالتو رقم کو خرد برد کیا جا رہا ہے محکمہ نے اس الزام پر ابتدائی انکوئری کروائی ابتدائی انکوئری کرنے والے آفیسر سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الرحمن نے لکھا کہ الزام کے درست ہونے کے شوائد موجود ہیں تقریباً ایک کروڑ روپوں کا حساب موجود نہیں باقاعدہ انکوئری کروائی جا سکتی ہے اس پر ایکشن لیتے ہوئے ممتاز احمد اور کلرک مجاہد فاروق کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے

Related posts

چار سو آٹھ خواتین لیکچررز ترقی پا گئیں پطور اسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

گوجرانولہ ڈویژن میں چھیالیس مرد و خواتین پرنسپلز تعینات

Ittehad

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں اس لیے قانون میں ترمیم کی ,وزیر اعلی سندھ

Ittehad

Leave a Comment