2024 Latest News Press Releases

پروفیسر طاہرہ پروین کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور کی پرنسپل تعینات کر دیا گیا

یہ سیٹ محترمہ فرخ رشید ملہی کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوگئی تھی سٹاف میں سینئر ترین رکن ہونے کی بنا پر یہ چارج انہیں سونپ دیا گیا اتحاد اساتذہ اور پیپلا کی جانب سے مبارکباد

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی شعبہ تاریخ کی پروفیسر اور نامور ماہر تعلیم محترمہ طاہرہ پروین علی کو ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور کی پرنسپل تعینات کر دیا ہے ان کے بطور پرنسپل جوائن کرنے پر اساتذہ اور دیگر علمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے محترمہ طاہرہ پروین اپنی علم دوستی اور خوش اخلاقی کے سبب اساتذہ میں بے حد مقبول ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں اتحاد اساتذہ اور پیپلا کے قائدین نے انہیں پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہیں پیپلا کی منتحب مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا ۔لاہور ڈویژن کے صدر حسن رشید اور لاہور ڈویژن کی جنرل سیکرٹری محترمہ امینہ سعدیہ نے ان کے دفتر میں حاضر ہو کر انہیں پھول پیش کیے اور مبارک باد دی

Related posts

سیمینار /کانفرنس/سمپوزیم یا ٹرینگ ورکشاپ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے فنڈز حاصل کریں

Ittehad

ایم فل الاؤنس کی منظوری ، بی ایس کلاسز کی اجازت ،ڈیپوٹیشن کی اجازت جبکہ ڈی ڈی او پاورز کی درخواستیں فارورڈ

Ittehad

اخبار غم۔۔صدمات۔۔اظہار تعزیت

Ittehad

Leave a Comment