College News Latest News

گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کے لیکچرار پر قاتلانہ حملہ

حملہ آور فرار،پی پی ایل کی ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

موضع برج چیمہ ڈسکہ کے رہائشی، سنی مسیح ولد شمعون مسیح نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کے لیکچرار بنیامین ولد اسحاق سے 24 جولائی 2020ءکو بہ وقت ساڑھے چھ بجے شام، بھتہ مانگا۔ انکار پر ملزم نے بنیامین پر آتش اسلحہ سے حملہ کر دیا۔ بنیامین جان بچا کر اپنے گھر کی طرف بھاگے ،اور گھر کا دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ ملزم سنی شمعون ان کے پیچھے فائرنگ کرتا رہا۔ ملزم چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتا ہوا، 2 نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ ، دیوار پھلانگ کر،بنیامین کے گھر میں گھس گیا اور بنیامین کو گھسیٹ کر صحن میں لے آیا۔ بنیامین کی بوڑھی ماں، بیوی اور بچوں دھاڑیں مار کے روتے رہے اور جان بخشی کی دہائی دیتے رہے۔لیکن ملزم نے ان کو دھکے مار کر دور پھینک دیا۔ سنی اور اس کے ساتھ مسلح افراد گھر کی توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ فائرنگ کرتے رہے۔ بعدازاں ملزم نے سیدھے پانچ فائر بنیامین پر داغے۔ بنیامین نے بھاگ کر پچنے کی کوشش کی اور وہ فائر دیوار کو لگے۔ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محلے والوں کی 115 پر کال سے پولیس حرکت میں آئی اور ملزم سنی اور اس کے دوست سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے۔ ملزمان جاتے ہوئے بنیامین کی گھڑی،سیف میں رکھے کمیٹی کے پیسے بھی لے گئے۔
تھانہ ہیڈ بمباوالا، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول سمت تمام شواہد جمع کرنے کے باوجود، ایف۔آئی۔آر کاٹنے سے گریزاں ہے۔ کالج ہذا کے پروفیسر صاحبان کے وفد کی ڈی۔ایس۔پی ڈسکہ سے ملاقات اور یقین دہانی کے باوجود،اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ اس کے برعکس پولیس نے مدعی کی ابتدائی درخواست ہی خارج کر دی۔ جب فرار ملزم بنیامن کو فون کالز پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
اس سلسلے میں پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن ذمہ دار اداروں سمیت وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ اس کیس کی حقائق اور شواہد کی روشنی میں تحقیق کرے اور بنیامین اور ان کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقین بناتے ہوئے، ان کو تحفظ فراہم کرے۔

Related posts

اتحاد اساتذہ کے رہنما اور سابق مرکزی نائب صدر پی پی ایل اے راے اصغر علی وفات پا گئے

Ittehad

کل جاری ہونے والی سمیت تمام سنیارٹی لسٹیں اپ ڈیٹڈ

Ittehad

کوائف کی درستی کے بعد لیکچررز کے پوسٹنگ آرڈرز دوبارہ جاری

Ittehad

Leave a Comment