2023 Latest News Press Releases

بھکر کے دلوں کی دھڑکن پروفیسر نسیم سیانی آج ریٹائر ہو رہے ہیں

نسیم حیدر شہانی اکتیس اگست 2020 سے پطور پرنسپل گورنمنٹ کالج بھکر کام کر رہے تھے وہ ایک اعلی منتظم ۔علم دوست ،انسان دوست اور بہترین و مشفق استاد تھے انہوں نے گورنمنٹ کالج بھکر کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے دن رات جد وجہد کی  ان کی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا 

بھکر(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے ہر دل عزیز پرنسپل پروفیسر نسیم حیدر شہانی مدت ملازمت مکمل کر کے آج چوبیس مارچ دو ہزار تئیس کو ریٹائر ہو رہے ہیں وہ پچیس مارچ دو ہزار تریسٹھ کو بھکر میں پیدا ہوئے سلیکشن کے بعد بطور لیکچرر سیاسیات ستائیس جولائی انیس سو ستاسی کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا زیادہ سروس اپنے آبائی شہر بھکر میں ہی کی اٹھارہ ستمبر دو ہزار تین میں ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے انہیں ترقی دیکر اسسٹنٹ پروفیسر بنایا دومئیسری بار انہیں صوبائی سلیکشن بورڈ نے  2015 دی اور انہوں نے مئی 2015 میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر سیاسیات جوائن کیا  تیسری مرتبہ صوبائی سلیکشن بورڈ نے انہیں ترقی کے 2022 میں منتخب کیا اور انہوں نے اس سال بطور پروفیسر اف سیاسیات  جوائن کیا اس سے پہلے جب وہ ابھی ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اکتیس اگست 2020 کو گورنمنٹ کالج بھکر تعینات کر دیا گیا یہاں سے ان کی صلاحیتوں کا۔امتحان شروع ہو ا جس میں وہ کامیاب ہوئے انہوں نے اپنی محنت لگن اور جذب حب الوطنی سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کو تبدیل کر کے رکھ دیا اور اسے ڈویژن کے بہترین کالجوں کی صف میں لا کھڑا کیا انہوں نے نہ صرف یہاں بی ایس کلاسز کا اجرا کروایا ہلکہ 25 کروڑ روپے منظور کروا کر 72 کمروں پر مشتمل ایک خوبصورت بلاک تعمیر کروایا ایک ملٹی پریز ہال کی تعمیر بھی ان کا کریڈٹ ہے  ایک جدید آئی ٹی لیب سائنس کی دوسرے مضامین کی لیبارٹریز کی جدید ساز وسامان سے آراستگی   سفر کے لیے دیدہ زیب بسوں کی فراہمی ،ایم اے و ایم ایس سی کلاسز کا اجراء ایک شاندار لائبریری کا قیام ، جدید سہولیات سے مزیں سپورٹس گراؤنڈ نیز ہاسٹل میں مقیم طالب علموں کے لیے پارکنگ شیڈز اور دیگر سہولیات کی فراہمی ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے  اپنے مختصر عرصہ پرنسپل شپ میں کالج کو بدل کے رکھ دیا ان کی یہ خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیں گی ان سب سے بڑھ کر یہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جو محبت پیار اور عزت سے نوازا  وہ کبھی بھلا نہ پائیں گے ان کی علم دوستی، انسان دوستی اور استاد دوستی ایسی خوبیاں ہیں جو مشکل سے ایک شخصیت میں یکجا ہوتی ہیں  سٹاف جہاں ان کی صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہے وہاں ان کے سایہ شفقت سے محرومی انکو اداس بھی کر رہی ہے

Related posts

پی ایم ایس کے مقابلے کے امتحان کے لیے اٹھائیس مارچ تک درخواست دیں

Ittehad

یونیورسٹیوں سے محکمہ ہائر ایجوکیشن واپس آنے والی مزید 29 خواتین اساتذہ کی تعیناتی

Ittehad

اکتیس خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ بیس میں ترقی

Ittehad

Leave a Comment