دو دسمبر دو ہزار چوبیس کو جاری ہونے والے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے لیٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس لیٹر کے حوالے سے پینشنرز کو ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا پچاس فیصد ملنا تھا جب انہیں دس فیصد ملا تو ان کے حصے پانچ فیصد ایا
لاہور(نامہ نگار) محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پیشن میں پانچ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اس جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ دو دسمبر کو محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں یہ اصول وضع کر دیا گیا تھا کہ جتنا اضافہ حاضر سروس سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس میں کیا جائے گا اس کا نصف پینشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا جائے گا کیونکہ اس مرتبہ حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے پیشن میں اس کا نصف یعنی پانچ فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے اتنے کم اضافے سے پینشنرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن سوائے کرنے کے کر بھی کچھ نہیں سکتے یہ بوڑھے،ہیمار اور لاچار احتجاج بھی نہیں کر سکتے اور سوسائٹی کے دیگر طبقات کی جانب سے بھی کچھ کہا نہیں جا رہا ممبران اسمبلی اور ٹیلی ویژن اینکر کی زبان بنداور صحافی کا قلم یہاں ساکت ہے

