HED News Latest News

نصابی کتب میں اسلامی لٹریچر کی منظوری متحدہ علماءبورڈ دے گا،ترمیمی بل منظور

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب اسمبلی نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل 2020ء پاس کرلیا ہے۔جس کے مطابق نصابی کتب میں اسلام اور اس کی تعلیمات کے حوالے سے مواد(لٹریچر) شامل کرنے سے پہلے متحدہ علماء بورڈ پنجاب سے اس کی منظوری لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اسلامیات،مطالعہ پاکستان،اردو یا کسی بھی کتاب میں مذہبی مواد کی شمولیت علماء کی رائے سے مشروط ہوگی۔پنجاب اسمبلی میں یہ بل مسلم لیگ ق کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی خادیہ عمر نے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اس سے قبل متحدہ علماء بورڈ نے ایک نصابی کتاب میں شامل مواد کے حوالے سے اعتراض کیا تھا لیکن اب نصابی کی اشاعت ہی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگئی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اس بل کو دینی حوالے سے اور نصابی کتب کو اغلاط سے مبراء کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔

Related posts

میٹرک کے امتحان دس مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے اٹھارہ جون دو ہزار بائیس سے ہونگے

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی دھونس دھاندلی کی آماجگاہ

Ittehad

گریڈ بیس کے بتیس پروفیسرز کی لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفیکیشن  

Ittehad

Leave a Comment