2021 HED News Latest News

سات کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی/ ایم فل الاؤنس کی منظوری

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن نمبر (ای-ایم -ٹو)پانچ -ون/بیس بیس (پی) بتاریخ اکیس جنوری دو ہزار اکیس جاری کیا ہے جس کے مطابق سات کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور ایم فل الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے  ایک استاد کو پی ایچ ڈی دس ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے جبکہ چھ اساتذہ کو ایم فل الاؤنس پانچ ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے دیا گیا ہے تفصیل درج ذیل ہے  محمد نعیم عباس لیکچرر کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج فیصل آباد جنہوں نے ایم ایس /ایم فل  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ایم ایس کیا کو ایم فل الاؤنس دیا گیا ہے ۔ کاشف امتیاز لیکچرز سیاسیات گورنمنٹ علمدار حسین ڈگری کالج ملتان نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن لاہور سے  سیاسیات میں ایم فل کر کے یہ الاؤنس حاصل کیا  اسد علی لیکچرر شماریات گورنمنٹ شاہ حسین کالج چوہنگ لاہور نے یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم فل کر کے یہ الاؤنس حاصل کیا  محمد عمران لیکچرر کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بورے والا  نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سے کمپوٹر سائنس میں ایم فل الاؤنس حاصل کر کے یہ الاؤنس حاصل کیا  قاسم علی لیکچرر سیاسیات گورنمنٹ کے اے اسلامیہ ڈگری کالج جامعہ محمدی شریف چینیوٹ  نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات  سے ایم فل کی ڈگری لے کر یہ الاؤنس حاصل کیا  ڈاکٹر عدنان عدیل لیکچرر سوشیالوجی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی سے ڈاکٹریٹ مکمل کر کے پی ایچ ڈی الاؤنس حاصل کیا  مبشر علی شاہ لیکچرر انگلش گورنمنٹ ڈگری کالج صادق آباد نے نیشنل کالج  آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور سے ایم فل کر کے یہ الاؤنس حاصل کیا

Related posts

یکساں نصاب تعلیم پرائمری 2021 مڈل 2022 اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری 2023سے نافذ

Ittehad

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام،تعلیم سمیت 18 محکمے شامل

Ittehad

گورڈن کالج کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے چرچ اور حکومت پنجاب فیصلے تک انتظار کریں، خرم شہزاد 

Ittehad

Leave a Comment