2023 Latest News Press Releases

پرنسپلز کی تعیناتی کا ایک دو روز میں ۔ہونے کا امکان ۔۔ عدالتی معاملہ نمٹ گپا

لاہور۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔ پرنسپلز کی تعیناتی میں حائل ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی امید ہے اگلے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی منظور شدہ پینلز والے پرنسپلز کے آرڈرز منگل تک ہو جائیں گے یاد رہے کہ سرگودھا ڈائریکٹر کے قصے کے خاتمے کے بعد ایک امیدوار برائے پرنسپل محترمہ راشدہ قریشی نے عدالت میں رٹ دائر کی تھی کہ انٹرویو کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تعصب برتتے ہوئے انہیں دوسرے امیدواران سے کم نمبر دیتے ہوئے انہیں ناکامیاب قرار دے دیا گیا عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو انہیں پرسن ہیرنگ دینے اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی۔اور تاوقت پر سپلز کے احکامات تقرری جاری نہ کرنے کی ہدایت کی چیف سیکریٹری نے ایسا کرتے ہوئے اپنا جواب جمع کروا دیا اب احکامات تقرری جاری کرنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی لہذا امید ہے کہ منظوری شدہ سمریوں کے پرنسپلز کے آرڈرز ایک دو روز میں جاری ہو جائیں گے جبکہ دوسری سمریاں بھی جلد منظوری کے بعد واپس آ جائیں گی

Related posts

انٹرویوز کے بعد فیصل آباد کی تیرہ خواتین پرنسپلز کے پوسٹنگ آرڈرز بھی جاری کر دئیے گئے

Ittehad

چار کالجوں کے عارضی پرنسپلز کو ڈرائنگ آئنڈ ڈسبرسنگ اختیارات تفویض کر دئیے گئے

Ittehad

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پر اہم فیصلے،وفاقی وزیر تعلیم کی پریس کانفرنس

Ittehad

Leave a Comment