آگیگا قائدین اسے مان لینے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں تھا فیصلہ صرف ایک دن کے احتجاج کا تھا دھرنے کا نہ فیصد پہلے سے تھا اور نہ ہی اس کے لیے کوئی بندوست کیا گیا تھا دھرنے کے شرکا سارا دن معمولی چھاؤں ڈھونڈتے رہے اس موسم کی مناسبت سے پینے کے پانی کا انتظام ضروری ہوتا ہے جو نہیں تھا دور دراز سے آئے ہوئے سخت گرمی سے جھلس گئے شام کو سارا پنڈال ناڈھال تھا قائدین کی حالت بری تھی کوئی جھوٹی تسلی ملی تو انہوں نے اسی کو غنیمت سمجھا اب وقت مل گیا ہے عمدہ سی حکمت عملی بنائیں اور بھر پور تیاری کر کے پندرہ محرم کو جائیں
لاہور (خبر نگار) اج کا ایک روزہ احتجاج ایک عجیب وغریب صورتحال میں اختتام پذیر ہوا قیادت نے اسے طے ہی ایک روزہ احتجاج کیا تھا مگر پرجوش کارکنان آخر تم یہی سمجھتے رہے کہ مطالبات منوا کر ہی واپس جائیں گے دوسرا موسم کی سختی کو مدنظر ہی نہیں رکھا گیا کہ دھوپ گرمی اور حبس کے موسم میں رکنا پڑا تو بے چارے کارکنان کیسے وقت گزاریں گے کسی کے پاس چھتڑی نہیں پانی کی بوتل نہیں تھی یہ انتظامیہ پر چھوڑا گیا تھا انسان بھوک سے تو لڑ لیتا ہے پیاس سے لڑنا بہت مشکل کام ہے سارا دن متاثرین پنجاب حکومت پیاس کے مارے ادھر ادھر سائے کی تلاش میں بھٹکتے رہے جہاں تھوڑا سایہ نظر آیا وہاں سب گھسنے کے کوشاں رہے باقاعدہ پانی کا بندوست نہیں تھا حکومت کو پتہ تھا کہ یہ کیا کریں گے انہوں نے کسی کو احتجاج سے نہیں روکا دو تین ممبران پنجاب اسمبلی نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تو بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی بلا کر صرف اتنا پوچھا کہ کس لیے احتجاج کر رہے ہیں پھر شام تک مظاہرین ہلکان ہو چکے تو ان سے مطالبات منگوائے گئے اور اندر سے غور و خوض کے بعد کسی ڈی ایس پی متعلقہ ایرا یہ کہلوایا دیا گیا کہ پندرہ محرم تک پیپر ورک کرنے دیں کیونکہ ان مطالبات کے حل میں فنانس ڈیپارٹمنٹ ملوث ہے اس لیے وقت دیں اور پندرہ محرم کو آپ سے ملاقات ہوگئی لیکن یہ محض ٹالو مکسچر ہے پندرہ محرم کو کہانی پھر الف سےشروع ہوگئی ملازمین کے قائدین ایک عمدہ حکمت عملی ترتیب دیں آج کی طرح بغیر تیاری کے میدان میں مت اتریں گمان یہی ہےکہ یہ گھی سیدھی انگلیوں سے نکلتا نظر نہیں آ رہا حق لینا ہے تو حکومتی عزائم جان لو پہلے