2022 Latest News Press Releases

پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل اتھارٹی کاقیام اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی دھمکی

اتھارٹی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انسپکشن کر کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو لاکھ سے دو کروڑ تک جرمانے کرئے گئی اتھارٹی اساتذہ کے مشاہروں کا جائزہ  بلڈنگ اور فیسوں کا جائزہ لے گی

پنجاب حکومت نے ،پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر تعلیم کی سربراہی میں قائم ہونے والی اس کمیٹی میں گیارہ اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے یہ کمیٹی ضلعی سطع پر سب کمیٹیاں تشکیل دیے گی ان کے ذمے ضلع کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں ( سکولز و کالجز) کی رجسٹریشن ،اساتذہ کی تنخواہوں و اساتذہ کی تعداد،،معیار تعلیم ،بلڈنگ طلباء طالبات کو میسر سہولیات اور وصول شدہ فیسوں کا جائزہ لینا ہوگا۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہر نئے کیمپس کو کھولنے کی اجازت  اس اتھارٹی سے حاصل کرنا ہوگی اتھارٹی وقتاً فوقتاً تمام سکولوں و کالجوں کی انسپکشن کرئے گی تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرئے گی اتھارٹی کے رولز کی خلاف ورزی پر  تعلیمی ادارے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا بے ضابطگی کی صورت میں دو لاکھ ۔ہراسمنٹ کی صورت میں ایک کروڑ اورغفلت کی صورت میں دو کروڑ جرمانہ کیا جا سکے گا   اس فیصلے کےخلاف پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن نے شدید رد عمل کا اظہار کیاہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر اس پر عمل کیاگیا تو وہ صوبے کے تمام سکولز و کالجز بند کر دئیے جائیں گے 

Related posts

سپیشل امتحان کا اعلان رزلٹ کے خلاف ردعمل کا نتیجہ ہے

Ittehad

وزیر اعظم کا وزیر اعلی سے رابطہ پہلی سنجیدہ ایکٹویٹی ہے آگیگا والے مطمئن ہیں کہ ترمیمی نوٹیفکیشن ہو جائے گا

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے ملتان ڈویژن کے امیدواران

Ittehad

Leave a Comment