College News Latest News

پی پی ایل کی مرکزی ایگزیکٹو کا آخری اجلاس، 9رکنی الیکشن کمیشن کا اعلان

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی نے مدت پورے ہونے پر نیے انتحابات کا اعلان کر دیا دستور کے مطابق اپنے آخری اجلاس میں مرکزی ایگزیکٹو نے اپنی برادری میں سے منصف المزاج دیانت دار نو بہتر ین اساتذہ کا انتحاب کر کے ان پر مشتمل الیکشن کمیشن کا اعلان کر دیا ان کے اسماء گرامی کچھہ یوں ہیں 1 = پروفیسر رانا محمد اسلم پرویز پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور 2- پروفیسر محمد اویس پرنسپل گورنمنٹ شالیمار کالج باغباں پورہ لاہور 3-پروفیسر ملا خان حیدری پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ 4پروفیسر اسد سلیم شیخ پرنسپل گورنمنٹ کالج پنڈی بھٹیاں حافظ آباد 5 پروفیسر مہر ظہور عالم تھند 6 پروفیسر عیش محمد پرنسپل گورنمنٹ کالج جہانیاں خانیوال 7پروفیسر ادریسی احمد صدر شعبہ اکنامکس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد 8پروفیسر محمد جعفر صدر شعبہ ریاضی گورنمنٹ شالیمار کالج باغباں پورہ لاہور9پروفیسر محمد حنیف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول نگر۔ بعد ازاں اراکین الیکشن کمیشن کا اجلاس زیر صدارت سنیر ترین رکن پروفیسر ملا خان حیدری منعقد ہوا جس میں پروفیسر رانا محمد اسلم پرویز کو اتفاق رائے سے چیرمین اور پروفیسر محمد جعفر کو کمیشن کا سیکرٹری چنا گیا

Related posts

پروفیسر شیر محمد گوندل کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی

Ittehad

  سال 22-21 کے لیے  جی پی ایف کی شرح منافع 12.40 فیصد  مقرر کر دی گئی 

Ittehad

پبلک سروس کمیشن کی مشتہر لیکچررز کی آسامیوں کے کس مضمون پر کس کس قابلیت کے حامل درخواست دے سکتے ہیں

Ittehad

Leave a Comment