2022 HED News Latest News

  پے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس میں تازہ ترین پیش رفت ۔۔جنرل سیکرٹری پیپلا کی سربراہی میں حکام سے ملاقاتیں

>> کل مورخہ بارہ مئی دو ہزار بائیس بروز جمعرات  پیلا کے مرکزی جنرل سیکریٹری صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم کی سربراہی میں ایک وفد نے سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور پے اینڈ سروس پروٹیکشن سمیت اساتذہ برادری کو درپیش مسائل پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور حکام کو اساتذہ کو دوپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے حل پر روز دیا وفد میں کنوینر پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی چوہدری غلام مرتضیٰ مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان غلام مصطفی صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ۔ڈپٹی کنوینر کمیٹی پے اینڈ سروس پروٹیکشن سید ابوالحسن نقوی  اور رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان محمد طفیل گوندل پر مشتمل تھا سب سے اہم معاملہ ہے اینڈ سروس پروٹیکشن کی پیش رفت کے زمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی جانب سے نوٹ ٹو چیف سیکریٹری کی رفتار کا جائزہ لینا تھا اس ضمن میں وفد نے سیکریٹری فنانس جناب افتحار امجد سے 
>> ملاقات کی اور ان سے اس بارے میں استفسار کیا انہوں نے وفد کو بتایا کہ وہ حسب وعدہ نوٹ پر مثبت سفارشات ثبت کر کے اسے فارورڈ کر چکے ہیں پتہ چلا کہ اب یہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ریگولیشن ونگ کے پاس ہے چنانچہ وفد نے ایڈیشنل سیکرٹری فہیم احمد خان سے ملاقات کی انہوں نے پورے معاملے کے پیچ و خم سے وفد کو آگاہ  کیا طے ہوا کہ کیونکہ اس میں عدالتی فیصلے بھی شامل ہیں لہذا لا ڈیپارٹمنٹ کی رائے لینی بھی ضروری ہے آج ہماری طرف سے مثبت نوٹ کے ساتھ لا ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا جائے اگلے وزٹ میں اس ضمن میں ملاقات کر کے نئی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور اساتذہ برادری کو آگاہ کیا جائے گا بعد ازاں وفد سے ہائر ایجوکیشن کے مختلف سیکشنز کا دورہ کر کے تمام گریڈز کی پرموشنز کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور متعلقہ افسران کو اس کی رفتار بڑھانے کو کہا وفد نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب پروفیسر عاشق سے بھی پرموشنز پی ایل ٹی اور دوسرے اساتذہ معاملات پر گفتگو کی بعد میں دوسرے ذمہ داریاں پے اینڈ سروس پروٹیکشن اور رہنما اتحاد اساتذہ سے میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے ہوا کہ تمام پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے دوست اپنے اپنے طور پر ممبران پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے نئی کابینہ اور وزیر اعلی پنجاب تک رسائی کی کوشش  کریں اور باقاعدہ میٹنگ کا وقت لیں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ معا ملات کی آخری شکل آنے تک ان کا پیچھا کیا جائے گا 

Related posts

گورڈن کالج راولپنڈی کی پرائیویٹائزیشن تعلیمی تباہی کی بدترین مثال ثابت ہوگی ۔

Ittehad

سرگودھا ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے دیرنیہ ساتھی علامہ محمد نذیرانتقال کر گئے

Ittehad

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے انتقال کر جانے والے ملازمین کی مدد کیلیے باقاعدہ بندروبست کیا جائے۔۔ڈائریکٹر جنرل اڈٹ

Ittehad

Leave a Comment