HED News Latest News

پپلا اور اتحاد اساتذہ کی ہیلتھ الائنس کے وفد سے مستقبل کے لائحہ عمل پر ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی) دیال سنگھ کالج لاہور میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں اور اتحاد اساتذہ کے کارکنوں پر مشتمل وفد کی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی-ملاقات میں آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل درآمد پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکومت کی نیولبرل معاشی پالیسیاں زیر بحث آئیں-اس بات پر پر اتفاق کیا گیا کہ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکومت سوشل سیکٹر میں اپنے اخراجات کم سے کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے-جس کے نتیجے میں ہسپتالوں میں ٹھیکیداری سسٹم رائج کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف علاج مہنگا ہوگا بلکہ ملازمین کی نوکریاں بھی دائو پر لگ جائیں گی اور مستقبل میں ملازمت کے مواقع کم سے کم ہوتے چلے جائیں گے اور ملازمت کی شرائط ناقابل قبول حد تک ملازمین کے مفاد کے خلاف ہوتی چلی جائیں گی-اس بات کو بھی زیر بحث لایا گیا کہ صحت کے سیکٹر کے بعد حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں محکمہ تعلیم پر حملہ آور ہوں گی اور مختلف شکلوں میں نجکاری، ٹھیکیداری سسٹم اور ملازمین کے لئے ناقابل قبول شرائط کار لاگو کی جائیں گی-اس لئے وقت کا تقاضا ہے گرینڈ ہیلتھ الائنس اور کالج اساتذہ جدوجہد کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیں تاکہ حکومت کی نیو لبرل اور سماجی بہبود کی مخالف پالیسیوں کے آگے بند باندھا جا سکے-اس موقع پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد میں ڈاکٹر حامد جگ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ڈاکٹر فرحان گوہر ریڈ ورکرز فرنٹ، ملک منیر صدر پیرا میڈیکل سٹاف، حافظ دلاور پیرامیڈیکل سٹاف پی آئی سی اور شاذیہ صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن گنگا رام شامل تھے-کالج اساتذہ کی جانب سے غلام مصطفی جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، زاہد اعوان مرکزی نائب صدر حسن رشید سیکرٹری انفارمیشن لاہور، ضیاء المصطفی، ڈاکٹر احتشام اور ڈاکٹر شوکت حیات شامل تھے-

Related posts

  اساتذہ کو تعلیمی بورڈوں کی تفویض کردہ ڈیوٹیاں لازماً ادا کرنا ہوں گی  ۔۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ لالہ رخ بخآری ساس بن گئیں

Ittehad

ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین کےگریڈ بیس میں ترقی کے لیے کیسز طلب کر لیے گئے

Ittehad

Leave a Comment