2024 General Notifications Latest News

پریذائیڈنگ آفیسرز/اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز محتاط رہیں ۔ یہ ریٹرننگ افسران نا اہلی آپ پہ نہ ڈال دیں

سمارٹ فون پر ایپلیکیشن کی انسٹالیشن اور رزلٹ بجھوانے کی ساری ذمہ داری آپ لوگوں کی ہے جو پریکٹس سابقہ انتخابات میں ناکام ہوئی اس مرتبہ موک ٹریننگ میں بھی نا کامیاب ہو رہی ہےاس پر بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے الیکشن میں سب سے اہم  اور نازک مرحلہ فارم45 کو پر کرنا اور اسے اپلیکیشن  ذریعے رزلٹ اتھارٹیز کوپہنچانا ہے

لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔۔ اس الیکشن کے دوران سب سے مشکل اور اہم رول پریذائیڈنگ آفیسرز اور اس کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کا ہے فارم .شام کو پولنگ کے ختم ہونے پر 45بڑی احتیاط سے پر کریں  اس رزلٹ کا سنیپ شارٹ لیں اور الیکٹرانک میڈیا سے ریٹرننگ افسر کو بجھوادیں  10۔۔۔گنتی اور اس کے بعد فارم 45کو پولنگ ایجنٹس کے سامنے پر کریں  اور ان سب کے اس پر دستخط لیں  اور ایک کاپی پولنگ سٹیشن کے باہر چسپاں کریں 11..رزلٹ بجھوانے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کر لیں کہ جب آپ رزلٹ کا سنیپ شارٹ لیں لوکیشن فیچر اسمارٹ فون کا ٹیونڈ ان ہو گیا ہے اور موبائل ڈیٹا بھی  منسلک ہو گیا ہے 12 پریذائیڈنگ آفیسر یا اسسٹنٹ پریذائیڈنافسر جب  رزلت فارم  کوسنیپ شارٹ کے ذریعے سینڈ کر رہے ہوں تو دیکھیں کہ اس کے جواب میں ایک پیغام موصول ہوتا ہے کہ رزلٹ کامیابی سےاپ لوڈ ہو گیا ہے اور رزلٹ چلا گیا ہے اور آر او کو موصول ہو گیا ہے  یا رزلٹ محفوظ ہو گیا ہے اور جونہی رابطہ ہو گا یہ  آر او کو موصول ہو جائے گا۔ 13۔۔۔اگر پریذائیڈنگ آفیسر اس طرح سے رزلٹ بجھوانے میں کامیاب نہیں ہوتا تو  الیکٹرونک رابطہ نہیں ہوتا یا بیٹری ختم ہو گئی ہے یا کوئی اور ٹیکنیکل رکاوٹ کے باعث ایسا نہ ہو سکے تو وہاں رک کر انتظار کرنے کی بجائے فورا ریٹرننگ آفیسر کے دفتر جا کر رزلٹ فارم سمیت پولنگ بیگ اس کے حوالے کرئے وہاں انہیں یہ بھی بتانا ہوگا کہ رزلٹ فارم کا سنیپ شارٹ بنایا گیاجو اس بنا پر بھجوایا نہ جاسکا اور بجھوانے کے مراحل کی تمام تفصیل جس میں فارم 45کی فوٹو اور اصلی فارم ریٹرننگ آفیسر کے عملے کے حوالے کرئے 14۔۔۔ اگر ریٹرننگ آفیسر اس سے مطمئن نہ ہو کہ رزلٹ بجھوانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی اور یہ یہ کاروائی حقائق پر مبنی نہیں اور رزلٹ بجھوانے میں تاخیر جان بوجھ کر کی گئی تو وہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیا جائے گا اوروہاں انضباطی کارروائی ہو گئی اور فیصلے تک الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ روک دیا جائے گا  الیکٹرونک طریقے سے رزلٹ بجھوانے کے کابھی دو ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا 

Related posts

سیالکوٹ کے تین پروفیسروں کا بلا جواز تبادلہ بعض حکومتی ذمہ داران کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور انتقامی کارروائی ہے

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی نے کالجوں پر جگا ٹیکس عائد کر دیا ۔پرنسپلز کا الحاق ختم کر نے پر غور

Ittehad

مرکزی قیادت اتحاد اساتذہ پاکستان کا فیصل آباد میں شاندار استقبال ۔۔امیدواران محبوب عارف اور ڈاکٹر شیر محمد گوندل کا کامیاب انتخابی دورہ

Ittehad

Leave a Comment