2025 HED News Latest News University / Board News

پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کو کوہسار یونیورسٹی مری کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا

پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف الیکٹریکل انجینیرنگ میں بطور پروفیسر اورایسوسی ایٹ دین کے عہدے پر کام کر رہی تھیں پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے 2022 میں بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا

وہ ایک معروف سکالر کے طور پر جانی جاتی ہیں انہوں نے 2004-2006 میں نسٹ سے انڈومنٹ فنڈ سکالرشپ برائے ماسٹر آف سائنس لیااور اس کے بعد برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے میں تخقیقی مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ان کے اسی پیپرز انٹرنیشنل جرلز میں چھپ چکے ہیں

لاہور ( خبر نگار) سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گورنر پنجاب نے نسٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کو چار سال کے لیے کوہسار یونیورسٹی مری کا وائس چانسلر تعینات کیا ہے گورنر کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ صائم انور ڈمیال نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز ایک عمدہ استاد اور محقق ہیں انہوں نے نسٹ یونیورسٹی سے ہی دو ہزار چار سے چھ میں انڈومنٹ فنڈ سکالرشپ لیکر ایم ایس اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اب تک ان کے 80 مقالہ جات دنیا کے بہترین جرلز میں چھپ چکے ہیں

share.google/riwjaGMNPQnNxx9dP

Related posts

پنجاب  سروس ٹربیونل میں اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کےکیسز کی اگلی پیشی 8 جون کو 

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ لالہ رخ بخآری ساس بن گئیں

Ittehad

لاہور گرائمر سکول میں ہراسمنٹ کا واقعہ،حکومت متحرک

Ittehad

Leave a Comment