2023 Latest News Obituary

لاہور ۔۔ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ وضاحت نسیم اچانک وفات پا گئیں

لاہور(نامہ نگار) گورنمنٹ ماڈل کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور کی شعبہ نباتیات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ وضاحت نسیم آج اچانک انتقال کر گئیں ان کی عمر تقریباً چھپن برس تھی انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکیں وہ گزشتہ پی ایس بی ٹو میں ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنی تھیں اور کچھ ہی دن قبل انہوں نے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جوائن کیا تھا انہیں یہ خوشی راس نہ آئی اور ترقی کے کچھ ہی دنوں بعد جہان فانی سے رخصت ہوگئیںمحترمہ وضاحت نسیم اگرچہ باٹنی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں وہ مذہب کی طرف میلان رکھتی تھیں متقی ،پرہیزگار ،نہایت ملنسار اور مددگار خاتون تھیں انہوں نے ،فہم القرآن ،کے نام سے یو ٹیوب چینل بنا رکھا تھا جہاں سے وہ ہزاروں لوگوں کو درس دیا کرتی تھیں ان کے اچانک انتقال سے کالج اور ملنے والی دیگر خواتین کی آنکھیں اشک بار تھیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے خواتین و حضرات کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے آور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

مرحومہ کے یو ٹیوب چینل اور درس

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن۔محکمہ سکول ۔ پولیس سمیت ساٹھ افسران پر الیکشن میں دھاندلی کروانے کا الزام

Ittehad

ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت فیز ٹو کے تبادلے ۔شفافیت ،مستعد اور عمدہ ساکھ کا دعویٰ

Ittehad

مرد لیکچررز کے ڈیفرڈ کیسز نامکمل ہیں متعلقین توجہ فرمائیں

Ittehad

Leave a Comment