2022 HED News Latest News

  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عدم تعاون کے باعث بالآخر ڈی پی آئی آفیس کا ٹرینگ خود کروانے کا فیصلہ 

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا  بے اعتنائی کا سبب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا رویہ  بھی ہے وعدہ کر کے  بھی ساڑھے چار ملین ادا نہیں کیے انہوں نے تاحال ٹریننگ مکمل کر چکنے والی اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کے رزلثس نہیں دئیے

ٹریننگ کا انفراسٹرکچر بنانے کے لیے پلان پر کام تیزی سے جاری ،ریسورس پرسنز تلاش کا کام  کسی حد تک مکمل  تجویز کے جانے والوں سے رضامندی لی جارہی ہیں اگلے ہفتے شیڈول کو حتمی شکل دئیے جانے کا۔ امکان ٹریننگ نومبر کے پہلی دھائی میں شروع کرنے کا پروگرام 

پرموشن کی منتظر اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کوئی سسٹم نہ ہونے کی بنا پر تعطل کا شکار ہوگئی اور یہ اب ایک مسلے کی صورت اختیار کر گیا ہے بارہ سال گزرنے کے باوجود نہ ایجوکیشن اکیڈمی  بنانے کی جانب کوئی پیش قدمی کی جا سکی اور نہ بجٹ میں رقم مختص کی گئی اور نہ کوئی واضح لائحہ عمل بنایا گیا ٹریننگ کیسے کروائی جائے کوئی پلان نہیں لیکن ٹریننگ ہر حال میں ہوگی یہ ضد ہے تین سال قبل جب ایک سپشل سیکرٹری نے کہا کہ اب ٹریننگ کے بنا کوئی پرموشن نہیں ہوگی ایجوکیشن یونیورسٹی کو کہا گیا کہ ٹریننگ کروا دے اس نے بھی ہامی بھر لی ڈیپارٹمنٹ نے ابتدا میں رقم فراہم کرنے کا وعدہ کر لیا مگر عملی طور پر فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کیں یونیورسٹی مزید ٹریننگ روک دی پھر کچھ رقم دی جاتی تو رزلٹ ملتے اور ٹریننگ رو پیٹ کر یہ مرحلہ مکمل ہوا لیکچررز کی ٹریننگ محکمہ نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر خود کروائی جس میں بے شمار مسائل پیدا ہوئے اب والی صورتحال آپ کے سامنے ہے سابق سیکرٹری کمیشن کے سو ملین ڈیمانڈ کے جواب میں ساڑھے چار ملین فوری دینے کا وعدہ کیا مگر عملی طور پر آج تک فراہم نہیں کیے گئے کمیشن نے ایک بیج کی ٹریننگ کروائی اور روک دی اور ٹریننگ مکمل کر لینے والوں کے رزلٹ روک لیے اس صورت حال میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے ڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں ایک چار رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہےجو روانہ  میٹنگز کر رہی ہے انفراسرکچر بنایا جا رہا ہے اگلے ہفتے تک ریسورس پرسنز کی لسٹ بنا کر ان کی رضامندی حاصل کر کے ٹریننگ کا شیڈول طے کی جائے گا اور نومبر کی پہلی دھائی میں ٹریننگ شروع کرنے کا پروگرام ہے

Related posts

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کےکیسز کے منٹس اگلے دو دن میں جاری ہو ں گے

Ittehad

پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے عہدے داروں کی اپنے کولیگز کو کرسمس کی مبارک باد

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ محمد تبسم رسول مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment