2021 HED News Latest News

ایمرسن کالج کا نام مٹانے کے خلاف تحریک صوبے بھر میں پھیل گئی

تاریخی اہمیت کے حامل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے خلاف اساتذہ اور طالب علموں نے ایک تحریک شروع کر رکھی ہے ملتان سے شروع ہونے والا احتجاج اب صوبے بھر میں پھیل رہا ہے تمام ڈویژنوں سے درجنوں کالجز میں علامتی ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں سٹاف میٹنگیں کر کے ان میں قراردادیں کی جا رہی ہیں جن میں حکومتی اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں آج گورنمنٹ ایمرسن کالج کے سامنے ایک دھرنا دیا گیا جس میں تمام ڈویژنوں سے پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے رہنما شریک ہوئے لاہور سے قائم مقام نائب صدر پی پی ایل اے جناب زاہد اعوان ،نائب صدر ڈاکٹر الطاف ۔مرکزی جنرل سیکرٹری صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم ،سر گودھا ڈویژن کے صدر ڈاکٹر حافظ رمضان ،مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محمد شفیق بٹ، صدر پی پی ایل اے ڈیرہ غازی خان ڈویژن فرحان یا سر چاند،جنرل سیکرٹری ساہوال ڈویژن بلال باجوہ اور سیکرٹری نشر و اشاعت عمران ،مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ غلام مصطفیٰ چوہدری ،محبوب عارف کے علاؤہ بہت سے رہنما پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے درجنوں دوسرے رہنما ملتان کے احتجاج میں شریک ہوئے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی و ڈویژنل راہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت کے دل میں قوم کے نونہالوں کے لیے درد جاگا ہے تو ایمرسن کالج جیسے بین الاقوامی شہرت کے حامل ادارے کی شناخت ختم کر کے یونیورسٹی بنانے کے الگ سے یونیورسٹی قائم کرئے ریسرچ کی سہولیات فراہم کرئے اور دنیا میں نام کمانے کے مواقع فراہم کرئے 

Related posts

ویلفیر کی آڑ میں دھوکہ بینولینٹ فنڈاور گروپ انشورنس کےکھربوں ہضم

Ittehad

پرموشن رینج سنیارٹی نمبر 401 تا 910اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی فوری توجہ کے لیے

Ittehad

   مرد لیکچررز سنیارٹی نمبر ایک تا پانچ سو چوہتر تک ڈیفرڈ  کیسز اور خواتین بقیہ تمام کی سیکروٹنی مکمل

Ittehad

Leave a Comment