HED News Latest News Press Releases

لاہور:سروس اور پے پروٹیکشن کے لئے آج 2 بجے احتجاجی ریلی ہوگی

سروس اور پے پروٹیکشن کےحصول کے لئے سکول اور کالج اساتذہ آج 2 بجے بروز جمعہ مسجد شہداء ریگل چوک تا اسمبلی ہال احتجاجی ریلی نکالیں گے۔یہ احتجاج پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ہوگا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں اور حکومت کی جانب سے کئے گئے بار بار وعدوں کے باوجود انہیں ان کا قانونی حق نہیں دیا جارہا۔یاد رہے کہ اساتذہ نے اپنے یک نکاتی مطالبے کے لئے ملتان سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا۔اس کے بعد سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپندی میں احتجاج کئے گئے۔آج ڈویژن لاہور کا احتجاج ہے۔اگر حکومت نے فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کی جانب توجہ نہ دی تو اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔اس مرتبہ یہ دھرنا 7 دن کا نہیں ہوگا بلکہ مطالبات کی منظوری تک ہوگا۔

Related posts

فیصل آباد ۔۔بیالوجی کے پروفیسر خالد محمود انتقال کر گئے

Ittehad

جنوری 23کالج اساتذہ احتجاجی جلسے اور قراردادیں

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

Leave a Comment