Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی نےگریجوایشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کاشیڈول جاری کردیا ہے۔امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 7ستمبر سے ہوگا۔ پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار دونوں روایتی اور ایم سی کیو بیسڈ آن لائن امتحان دینے کی تیاری کریں۔ 15 جولائی کے بعد حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو کھولنے کا فیصلہ ہوا تو مندرجہ بالا پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی انداز میں لئے جائیں گے۔ تاہم اگر حکومت کی جانب سے 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہی تو پارٹ ٹو کے امتحان آن لائن ایم سی کیو بیسڈ لئے جائیں گے۔بی اے ،بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پارٹ ون کے امتحانات روایتی انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم یہ کورونا کے باعث پیدا شدہ صورتحال بہتر ہونے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

Related posts

  گورنمنٹ کیڈر کی 95 خواتین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پنڈی کے کالجوں میں آسامیاں پیدا کر دیں گئیں

Ittehad

  جنرل سیکرٹری پپلا کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے کامیاب مذاکرات ۔ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز میں سے کوئی بھی ڈسلوکیٹ نہیں ہو گا

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کا یو ٹرن ۔چند روز قبل کیا گیا سمسٹر سسٹم کا فیصلہ واپس ۔اینول سمسٹر ہی رہے گا

Ittehad

Leave a Comment