2023 Latest News Obituary

راہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج گوجر خان رانا مشتاق احمد انتقال کر گئے

ان کی عمر تقریباً چوراسی  پرس تھی گورنمنٹ سرور شہید کالج گوجر خان سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے عمر کا ایک لمبا عرصہ گورنمنٹ کالج ساہیوال میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے

لاہور  راہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ،گورنمنٹ سرور شہید کالج گوجر خان کے سابق پرنسپل اور گورنمنٹ کالج ساہیوال کے سابق معروف استاد پروفیسر رانا مشتاق احمد آج صبح قضاء الہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً اسی برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ سرور شہید کالج گوجر خان سے1999میں ریٹائر ہوئے اپنے کیریئر کا زیادہ عرصہ انہوں نے گورنمنٹ کالج ساہیوال میں گزارا 1997 میں ٹرانسفر کروا کے گورنمنٹ کالج گوجر خان راولپنڈی ا گئے یہاں آنے کی وجہ ایک رہائش گاہ جو انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 میں تعمیر کر لی تھی  وہاں تقریباً دو سال بعد مدت ملازمت مکمل ہو گئی اور1999 میں وہ ریٹائر ہو گئے ریٹائرمنٹ کا عرصہ انہوں نے اسلام آباد میں گزارا وہ روبصحت رہے مکر کچھ ماہ قبل علیل ہوگئے اور آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے انہوں نے پس ماندگان میں ایک بیوہ اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں دو بیٹاں ڈاکٹر ہیں اور ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے

Related posts

SAD. NEWS غم کی خبریں صدمات

Ittehad

پنجاب  سروس ٹربیونل میں اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کےکیسز کی اگلی پیشی 8 جون کو 

Ittehad

پنجاب بینوولینٹ فنڈ ۔ ناقص کارکردگی کو ون ونڈو کے ذریعے بہتر بنانے کا دعویٰ

Ittehad

Leave a Comment